ایل جی الیکٹرانکس نے جدّت انگیزی پر سی ای ایس نمائش میں 21 ایوارڈز اپنے نام کرلئے

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سی ای ایس نمائش برائے جدت 2017 میں اپنی بہترین جدت انگیز ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن پر 21 ایوارڈز حاصل کرلئے۔ ایوارڈ لینے والی مصنوعات میں ایل جی کے انتہائی معیاری مصنوعات کے پورٹ فولیو میں اولیڈ ٹی وی اور اعلیٰ کارکردگی کا حامل ملٹی میڈیا V20اسمارٹ فون بھی شامل ہے۔ یہ پانچواں سال ہے جس میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی نے سی ای ایس جدت پر ایوارڈ حاصل کیا۔ 


سی ای ایس 2017 دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ٹریڈ نمائش ہے جس کی رواں سال 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس کا ذیلی ادارہ زینت 1967 اس کا بانی رکن ہے۔ ایل جی کو ہوم ایپلائنسز، ہوم آڈیو اینڈ ویڈیو کمپونینٹس اور ایسوسریز، وائرلیس ہینڈسیٹس، وائر لیس ہینڈ سیٹس/ایسوسریز، ویڈیو ڈسپلیز، اسمارٹ ہوم، ہیڈفونز، ٹیک فار اے بیٹر ورلڈ، ایکو ڈیزائن/سسٹین ایبل ٹیکنالوجیز، پورٹیبل میڈیا پلیئرز اور کمپیوٹر پیریفیرلز کے شعبے میں ایوارڈز ملے ہیں۔ یہ ایوارڈ یافتہ مصنوعات لاس ویگاس میں 5 تا 8 جنوری 2017 میں منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش میں پیش کی جائیں گی۔ 

اس نمائش میں ایل جی کی مختلف مصنوعات میں ایوارڈ یافتہ ٹی وی، واشنگ مشینز اور ڈش واشرز شامل ہیں۔ ان مصنوعات میں ایل جی کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے ڈیزائن کا بہترین امتزاج ہے۔ ان کے بارے میں تفصیلات جاننے سے صارفین کی دلچسپی بڑھ جائے گی۔ اس میں سیکنڈ جنریشن کے ایل جی کے اولیڈ ٹی وی بھی شامل ہے جسے سی ای ایس نمائش میں پیش کیا جائے گا ۔ اس کے ویڈیو ڈسپلے کو لگاتار دوسرے سال بھی بیسٹ آف انوویشن ایوارڈ ملا ہے۔ 

اس نمائش کے لئے سی ٹی اے نے تعاون کیا ہے جس کی توثیق انڈسٹریل ڈیزائنرز سوسائٹی آف امریکہ نے کی۔ سی ای ایس ایوارڈز کے لئے ہر سال انڈسٹری ڈیزائنرز، انجینئرز اور صحافیوں کا ایک پینل تشکیل دیا جاتا ہے۔ یہ پینل مختلف پہلوو ¿ں جیسے استعمال کا دورانیہ، نفاست، جدت انگیز ڈیزائن، معیار اور زندگی میں آسانی لانے کا جائزہ لیتا ہے۔ 

ایل جی کی جانب سے سی ای ایس انوویشن ایوارڈ یافتہ اسکی مصنوعات کی مکمل فہرست کا اعلان 4 جنوری 2017 کو لاس ویگاس میں مانڈیلے بے ریزورٹ پر رات 8 بجے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی