جہانگیر بدر کے جنازے میں جیالوں نے خورشید شاہ کی جیب کاٹ دی، مراد علی شاہ اور منظور وسان کو موبائل سے محروم کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی مرحوم رہنما جہانگیر بدر کے جنازے کی ادائیگی کے بعد دعا کے دوران خورشید شاہ کی جیپ کٹ گئی اور پرس لے چور لے اڑے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور منظور وسان اپنے قیمتی موبائلوں سے محروم کردے گئے۔ جیالوں کے روپ میں چور بھیڑ میں گھس آئے۔؟ 


نجی ٹی وی جیوکے مطابق جہانگیر بدر کے جنازے میں سیاسی جماعتوں کے مختلف رہنماوں کی بڑی تعداد شریک تھی ، جہانگیر بدر کے آخری دیدار کی کوشش میں دھکم پیل ہوئی اس دوران خورشید شاہ بھی وہاں موجود تھے، جنازے کے بعد دیکھا تو ان کا جیپ کٹ چکا تھا اور پرس غائب تھا۔ ۔ شاہ صاحب کا لیدر کا بٹوہ تھا جس میں ان کا شناختی کارڈ، اسمبلی کارڈ، پندرہ سے 20 ہزار روپے اور اے ٹیم ایم کارڈز سمیت  دیگر اہم کاعذات موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور وسان بھی اپنے موبائلوں سے محروم کردیے گئے۔ خورشید شاہ کچھ ہی دیر میں متعلقہ تھانے میں پرس کی گمشدگی کی شکایت درج کروانے جانا تھا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی