ہزاروں افراد کو قتل کرنے پر ایک دن بھی سزا نہیں ہوئی، مگر صرف ایک قتل پر 5 سال کی سزا کیوں؟؟



دیلی (نیوز ڈیسک ) معروف بھارتی فلمی ہیرو سلمان خان اگر ضمانت اور معافی نہ ہوئی تو 5 سال سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے ۔ فلموں میں فرضی طور پر ہزاروں افراد کو قتل کرنے والے سلمان خان حقیقی زندگی میں محض ایک قتل کرنے پر پانچ سال قید کی سزا بھگتیں گے۔ ممبئی کی عدالت نے گزشتہ دنوں سلمان خاں کو مجرم قرار دیکر 5 سال قید کی سزاسنا دی تھی۔ سلمان خان نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں پر چڑھادی تھی جس کی وجہ سے ایک فرد موق پر ہلاک اور متعددافراد زخمی ہوگئے تھے۔ سزا سننے کے بعد سلمان خان پر اربوں لگانے والے فلمسازوں کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ عدالت کے فیصلے سے جہاں سلمان کے فینز شدید پریشان ہیں وہاں فلم ساز اور تقسیم کار کے ہوش بھی اڑچکے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی کئی فلمیں تکمیل کے آخری مراحل میں تھی اور کچھ پر کام شروع ہوگیا تھا۔ اگر سلمان کی ضمانت نہ ہوئی تو فلم سازوں کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔ فلموں کی مالیت 170 کروڑ بتائی جارہی ہے فلموں کے علاوہ کئی اشتہارات کے لئے خرچ کئے گئے کروڑوں روپے ڈوب جانے کا بھی خدشہ ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی