منیلا (ویب ڈیسک) فیکٹری میں لگنے والی آگ نے 72 جانیں لے لی ۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر منیلا میں ایک فیکٹری میں خوفناک آگ لگنے سے 72 افردا لقمہ اجل بن گئے ۔ جلنے والی فیکٹری جوتے بنانے کی تھی ۔ فیکٹری میں جلنے والوں کے لواحقین نے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا ہے اور مالکان نے الزام لگا یا ہے کہ کارخانے کے اندر آگ سے بچائو کو کوئی انتظام نہیں تھا۔کارخانے میں آگ لگنے کے صورت میں باہر نکلنے کا کوئی راستہ بھی نہیں بنایا گیا تھا۔
فلپائن کے ایک اعلیٰ لیبر آفیشل کا کہنا ہے کہ فیکٹری قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی ۔ کارخانے کے چاروں طرف لوہے کے جھنکلے لگے ہوئے تھے اور کوئی ایکسٹ راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے مزدور اندر پھنس کر رہ گئے اور آگ کی نذر ہوگئے۔
اب تک 72 ڈیڈ باڈیز کو فیکٹری سے باہر نکالا جاچکا ہے۔ اس لئے ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ مرنے والوں کی کل تعداد کتنی ہے۔ فیکٹری میں ریسکیواور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں