بینک آف پنجاب کو بیرون ملک شاخیں کھولنےکی اجازت


حکومت نے بینک آف پنجاب کو بیرون ملک شاخیں کھولنےکی اجازت دےدی۔ صدر پنجاب بینک نعیم الدین خان کا جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہناتھا کہ بینک آف پنجاب سیاست اور حکومتی مداخلت سے بالاتر ہونے کی وجہ سے منافع بخش ادارہ بن کر مثبت سمت میں جارہا ہے،بینک کے اثاثے425ارب ہو گئے،ملکی تاریخ میں پہلی بار بینک کا رواں سہ ماہی منافع 2 ارب سے تجاوز کر گیاہے۔ نعیم الدین خان نے بینک آف پنجاب کی بیرون ملک شاخیں کھولنےکی اجازت کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر متعدد اسلامک برانچوں کےساتھ موجودہ نیٹ ورک کو توسیع دی جا رہی ہے،بینک کی جانب سے جاری قرضے178ارب ہو گئے جبکہ سرمایہ کاری 180ارب روپے تک چلی گئی۔

جیو نیوز

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی