انصاف کارڈ کے ذریعے خیبرپختونخوا میں لاکھوں لوگوں کو (سبسی ڈائیذڈ فوڈ)امدادی خوراک کی فرہمی

پشاور : خیبر پختونخواہ نے ایزی پیسہ کے ساتھ اشتراک سے صوبے کی عوام کو سستا آٹا اور گھی فراہم کرنے کے لئے انصاف کارڈ برائے معاشی انصاف شروع کردیا ہے۔ انصاف کارڈ سستا آٹا ، گھی خصوصی پیکیج کے تحت ضروری غذائی اجناس خصوصی رعایتی قیمتوں میں فراہم کئے جائیں گے۔ منصوبے پر ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 

کے پی کے کی عوام کو رعایتی آٹے اور گھی کی فراہمی کے ساتھ غذائی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے خیبر پختونخوا صوبے کی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 5 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 7 بلین روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے اس اسکیم سے خیبر پختونخوا کے اندر ضرورت مند افراد کو ہر مہینے 40 کلو آٹے کا تھیلا 10 روپے کلو اور 5 کلو گھی 40 روپے کلو کے حساب سے رعایتی قیمتوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

سکیم سے مستفید ہونے والے کے لئے حکومت نے سب سے زیادہ حقدار لوگوں کو منتخب کیا ہے ۔ ان مستحق افراد کو خصوصی پیکج کے بارے میں ڈسکائونٹ واوچرکے ساتھ ان کی اہلیت کےخطوط بھیجے گئے ہیں۔ یہ افراد اپنے علاقے کے قریب ترین یوٹیلٹی اسٹور پر جاکر واو چر اور کمپیوٹرائزڈ شناختی دکھا کر رعایتی آٹا اور گھی حاصل کرسکیں گے۔ 

بحوالہ ٹائمز آف چترال


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی