ایل جی الیکٹرونکس نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی نتائج کا اعلان کردیا

اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ، آپریٹنگ منافع بڑھ کر 277.45 ملین ڈالر ہوگیا

 ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے پہلی سہ ماہی کے نتائج میں 34.91 ملین ڈالر کا خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق ایل جی کا آپریٹنگ منافع 277.45 ملین ڈالر رہا جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ایل جی کی کل آمدن 12.72 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی جگہ موجود ہے جبکہ اسمارٹ فون کی فروخت میں اضافہ ہوا جبکہ ٹی وی سے ہونے والی آمدن میں کمی ہوئی۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کی پہلی سہ ماہی کی آمدن 4.03 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ آپریٹنگ کا مارجن نامناسب کرنسی ایکسچینج اور شمالی امریکہ، یورپ، سی آئی ایس اور لاطینی امریکہ میں ایل سی ڈی ٹی وی کی کم فروخت کے باعث کم رہا۔ ایشیاءاور شمالی امریکہ میں ایل جی کے 4Kالٹرا ایچ ڈی اور اولیڈ ٹی وی کی مارکیٹنگ اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث امکان ہے کہ دوسری سہ ماہی میں ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی ۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے اسمارٹ فون کی شپنگ سال 2015 کی پہلی سہ ماہی میں 15.4 ملین رہی جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہے۔ اس کی فروخت سے تقریبا 3.27 ارب ڈالر حاصل ہوئے جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سہ ماہی اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں بہتر رہا۔ شمالی امریکہ میں سال 2014 کے مقابلے میں سیلز کی شرح میں 66 فیصد کا متاثر کن اضافہ ہوا جبکہ جی فلیکس 2 کے متعارف ہونے کے ساتھ جنوبی کوریا میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں ایل جی کے جی 4 اسمارٹ فون کی بدولت یہ امکان ہے کہ اسمارٹ فون کے شعبے میں کمپنی نمایاں طور پر سامنے آئے گی اور منافع کی بہتری میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایل جی ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سولوشن کمپنی نے گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 208.45 ملین ڈالر آپریٹنگ منافع ظاہر کیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں منافع کا مارجن 5.6 فیصد رہا۔ شمالی امریکہ میں سخت مسابقت اور ترقی پذیر ممالک میں نامناسب کرنسی ایکسچینج کے باعث گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں آمدن 2 فیصد کم رہی۔ ایل جی کو توقع ہے کہ مارکیٹ میں صف اول کی مصنوعات کے باعث ایئرکنڈیشنرز اور ریفریجریٹرز کی فروخت میں رواں موسم میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایل جی ویہکل کمپونینٹس کمپنی نے بھی پہلی بار رواں سہ ماہی کے نتائج جاری کئے۔ کمپنی نے اپنی کارانفوٹینمنٹ کے کاروبار میں 347.82 ملین ڈالر آمدن کا اعلان کیا۔ کار انفوٹینمنٹ بزنس میں ٹیلی میٹکس اور آڈیو۔ویڈیو نیویگیشن نظام شامل ہے۔ 2.18 ملین ڈالر کے معمولی آپریٹنگ نقصان کے باوجود ایل جی آر اینڈ ڈی میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ ایل جی پ ±راعتماد ہے کہ الیکٹرک اور اسمارٹ گاڑیوں کی مقبولیت کے ساتھ کار انفوٹینمنٹ، الیکٹرک کار کے اجزاءاور آٹوموٹو الیکٹرانک اجزاءکی مارکیٹ میں اضافہ ہوگا ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی