ایچ بی ایل اور ایم سی آر کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط


 پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینک ایچ بی ایل نے مشہور فوڈ فر نچائزز پیزا ہٹ، برگر کنگ اور ٹی جی آئی ایف کے مالکانہ حقوق رکھنے والے ادارے ایم سی آر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا ہے تاکہ ایم سی آر کے کسٹمرز کو کھانے کی ڈیلیوری اور آرڈرز سے منسلک بینکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ 

 ایم سی آر نے پی او ایس کے شعبے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان بھر میں ایچ بی ایل کے 57 پی او ایس ٹرمنل لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایچ بی ایل کے موبائل پی او ایس ماڈل کو بھی کھانے کی ڈلیوری کے انتخاب میں شامل کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو ان کی دہلیز پر معیاری سہولت فراہم کی جائے۔ ان دونوں برانڈز کے لئے انٹرنیٹ پیمنٹ گیٹ وے نصب کئے جاچکے ہیں۔ 

ایم سی آر کے سی ای او اور چیئرمین عقیل حسن نے بین الاقوامی سطح پر فوڈ پروڈکشن کے معیار کو برقرار رکھنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایم سی آر کے برانڈ ز تیکنیکی طور پر عصر حاضر کی بین الاقوامی بینکنگ پریکٹسس سے ہم آہنگ ہوں ۔ 

ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او نعمان ڈار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ایسی سہولیات سے بنیادی طور پر صارفین کو فائدہ پہنچے گا جبکہ ایم سی آر کے برانڈز بھی مزید تقویت حاصل کریں گے۔ ایچ بی ایل اور ایم سی آر پ ±راعتماد ہیں کہ وہ سہولت میں ضرورت کے مطابق مزید تیکنیکی بہتری لا کر اس کو بین الاقوامی بینکنگ کے معیار کے مطابق کر سکتے ہیں ۔ " 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی