بھارت پر خوف طاری ہوچکا ہے پاکستانی سے اڑکر بھارت داخل ہونے والے کبوترکو ہی پاکستانی جاسوس قراردیکر گرفتارکرلیا

بھارت(اردو وائس آف پاکستان ویب ڈیسک) پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارت کو جب پاکستانی اداروں نے اس کا اصل چہرہ دکھا دیا تو  بھارتی سیکیوریٹی حکام بوکھلا گئے ہیں ۔ پاکستان سے بھارت جانے والے لوگوں پر نظر ہے ہی مگر پرندوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں ، کیونکہ وہ بھارت جاکر پاکستان کی نمک حلال نہ کریں۔  ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں پیش آیا  ہے،  بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں کہ پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک معصوم کبوتر کو جاسوس ہونے کے الزام میں گرفتارکرلیا  نہ صرف گرفتا کیا بلکہ اسے مقامی اسپتال لے جاکر اس کا ایکسرے تک کرالیا گیا اور جب کچھ نہ ملا تب بھی تذبذب کو شکار ہوگئے اور کچھ دنوں کے لئے اسے تفتیش کے لئے اس کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ 

بھارتی پولیس اور خفیہ ادارے آئی بی نے کبوتر کو گرفتا کرنے کے لئے مشترکہ کارروائی کی اور یوں پاکستان سے بھارتی سرحد میں داخل ہونے والے کبوترکو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے کبوترکو جاسوس کبوترکہہ کرپہلے اسے حراست میں لیا پھر پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام ثابت کرنے کے لئے مقامی اسپتال میں اس کا ایکسرے کرایا گیا، جب کبوتر سے کچھ برآمد نہ ہوا تب بھی مطمئن نہ ہوئے اور کبوتر کو خود سے ہوشیار سمجھ کر مزید کچھ روز تفتیش کرنے کے لئے کبوتر کو پولیس کے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی پولیس کبوتر کو پاکستان سے جوڑنے کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے  کرے بھی کیوں نہ یہ اس کی عزت کا سوال ہے۔ پولیس حکام نےدعویٰ کیا ہے کہ کبوتر کے پروں پر مہر لگی ہوئی ہے اور اس کے پاؤں میں اردو زبان میں تحریر کردہ خط پکڑا گیا ہے جب کہ خط میں ایک لینڈ لائن نمبر بھی درج ہے جو پاکستان کے ضلع نارووال کا ہے۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی