کراچی (ویب ڈیسک) پولیس کے کچھ اہلکار جہاں دیگر جرائم کی سرپستی کررہے ہیں وہاں یہ غیر اخلاقی اور گھنائونے کاموں میں بھی پیچھے نہیں ۔ کراچی پولیس کے ایک افسر کو گلستان جوہر کراچی کے علاقے میں ایک عصمت فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں یہاں منگل کے روز گرفتار گیا ہے۔ چھاپے کے دوران بروتھل سے 6 عصمت فروش خواتین بھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
فیروز آباد تھانے سے اہلکاروں نے رات کو گلستان جوہر میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اور ایک جسم فروشی گروہ اور سرغنہ کو پکڑ لیا ہے ۔ مجرمانہ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرپرستی کی جا الزام ایک پولیس اہلکار نے کو بھی گرفتار کر گیا ہے۔ پولیس اہلکار کا نام صدرالدین ہے ۔ جسے اے ایس آئی عہدے سے معطل کیا گیا ہے۔ جسم فروشی میں ملوث خواتین نے بتایا کہ صدرالدین ان کی سرپرستی کررہا تھا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے نام پر ان سے ماہانہ بھتہ لیتا تھا۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکار اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں