#نریندرمودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہونگے

نئی دہلی (وی او پی ویب ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل جائیں گے، #نریندرمودی یہودی ملک اسرائیل کا دوری کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہونگے۔  مودی کے دورے میں  دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے  ابھی تک کسی ختمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم دونوں ملکوں سہولت مد  نظر رکھتے ہوئے  وزیراعظم کے اسرائیلی دورے کی تاریخوں کا تعین کیا جائے گا۔  ایران کے دورے کے سوال پر سشما نے کہا کہ ایسے کیسی دورے کو اب کئی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم وہ اس سال ج20 سمٹ میں شرکت کے لئے ترکی کا دورہ کریں گے ۔ سشما نے کہ وہ خود این اے ایم 2015 سمٹ میں شرکت کے لئے ایران کریں گی۔ 

سشماسوراج نے کہا کہ وہ فلسطین اور اردن کے علاوہ، اس سال اسرائیل کا سفر کا بھی دورہ کریں گی۔ مودی گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر اسرائیل کا دورہ کیاتھا۔  بھارت نے 1992 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر 1950 میں تسلیم کیا تھا۔  تاہم ابھی تک کسی بھارت صدر یا وزیر اعظم نے اسرائیل کو دورہ نہیں کیا ہے۔ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیر  ہونگے۔   مودی اس سال ترکمانستان، قازقستان اور تاجکستان سمیت وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کا دورہ کریں گے۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی