ٹیٹرا پیک پاکستان اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS) نے دودھ کا پندرہواں سالانہ عالمی دن مشترکہ طور پر منایا۔ اس سلسلے میں یو وی اے ایس کیمپس میں ٹیٹرا پیک کے ساتھ ایک مشترکہ تقریب ہوئی جس میں دودھ کے مختلف پہلوو ¿ں اور ملاوٹ شدہ دودھ کے نقصانات پر روشنی ڈالی گئی۔
دودھ کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے تاکہ دودھ کا استعمال، اسکا قدرتی پن اور غذائی افادیت تسلیم کی جائے۔ ہر سال دودھ کا عالمی دن منانے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو صحت بخش طرز زندگی کے بڑھتے ہوئے مفاد کا عکاس ہے۔ ٹیٹرا پیک وسیع تر مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں گزشتہ ایک دہائی سے دودھ کا عالمی دن منا رہا ہے۔
اس دن ٹیٹرا پیک دنیا بھر کی مارکیٹ میں دودھ کے حوالے سے اپنی الٹرا ہائی ٹریٹٹڈ (یو ایچ ٹی) مہارت کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ محفوظ پیکجڈ دودھ کو فروغ دینا اور دودھ کی غذائی اہمیت اور جراثیم سے پاک پیکیجڈ دودھ کے استعمال کے بارے میں آگہی مہم کے لئے دنیا بھر میں اپنے حصہ داروں کی حمایت کرنا ٹیٹرا پیک کی دیرینہ روایت ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیٹرا پیک پاکستان کے کمیونکیشن منیجر فہد مرل نے کہا کہ کھلے اور غیرتعامل سے گزارنے کے برخلاف ٹیٹرا پیک یوایچ ٹی دودھ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ اپنی فطرت کے مطابق دودھ ایک حساس چیز ہے اور اگر اس کو جمع کرنے اور منتقلی کے دوران مناسب طرز عمل اختیار نہ کیا جائے تو اسکے آلودہ ہونے کا خطرہ بڑہ جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یو ایچ ٹی دودھ فیکٹریوں میں وصولی سے قبل چیک کیا جاتا ہے اور صرف اچھا معیاری دودھ ہی وصول کیا جاتا ہے۔ خام دودھ یوایچ ٹی عمل سے گزارا جاتا ہے جس سے تمام نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور چھ سطح پر مشتمل ٹیٹرا پیک کے ڈبے اسے روشنی، ہوا اور جراثیم سے محفوظ رکھتے ہیں جس سے یوایچ ٹی دودھ کسی بھی محفوظ بنائے جانے والی اشیاءکے بغیر محفوظ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عالمی تصور 'جو اچھا ہے اسکی حفاظت کرو 'کے ساتھ ٹیٹرا پیک نے یوایچ ٹی دودھ کے فائدوں کے حوالے سے آگہی مہم کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت مختلف سیمینارز اور ورکشاپس کے ذریعے ٹیٹرا پیک کی لاکھوں ماہرین صحت تک رسائی ہوئی تاکہ اسکول کے بچوں کی معلومات میں اضافے، کسانوں کی گنجائش بڑھانے اور معاشرے کے فائدے کیلئے میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کیا جائے۔
س موقع پر یو وی اے ایس کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت نصیر پاشا نے خطاب کے دوران ٹیرا پیک کی جانب سے دودھ کا عالمی دن یونیورسٹی کے ساتھ منانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس دن ہم لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ دودھ ان کی زندگی کے لئے کس قدر اہم ہے، یومیہ بنیادوں پر روزمرہ ضرورت کے 22 غذائی اجزاءمیں سے 18 اجزاءدودھ میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ بنیادی غذائی اجزاءکافی مقدار میں ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے، ڈی اور بی 12 کے علاوہ معدنیات جیسے پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس، زنگ، میگنیشیم اور پروٹین شامل ہیں۔ مختلف تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ دودھ یا دودھ سے بنی مصنوعات کی کم مقدار لینے سے ہڈیوں کے بھربھرے پن، کیلشم کی کمی، موٹاپا اور دانت کے گلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
پروفیسر طلعت نصیر پاشا نے مزید کہا کہ بچوں میں خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی غذائی قلت کو روکنے کے لئے حکومت اسکولوں میں دودھ اور انڈوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کرے۔
ایک تبصرہ شائع کریں