امریکی این جی او (غیر سرکاری تنظیم ) سیو دی #چلڈرن کو فوراً #پاکستان چھوڑنے کا حکم ، دفاتر سیل

اسلام آباد(اردووائس آف پاکستان 12جون 2015)   پاکستانی حکام نے جمعرات کو بین الاقوامی تنظیم ، امریکی این جی او (غیر سرکاری تنظیم )   سیو دی چلڈرن  کے اسلام آباد دفاتر سیل کرکے تنظیم کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کاحکم دے دیا ہے ، حکام کے کہنا کہ ادارہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کررہاہے ۔

حکام نے بتایا کہ ’’ این جی او کی سرگرمیوں کو کافی عرصے سے مانیٹر کیا جارہاتھا ، ادارہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کاموں میں ملوث تھا۔‘‘

مقامی  پولیس  کو علم تک نہیں کہ این جی او کے دفتر کو کیوں بند کیا گیا اور کیوں ایسا کیاجارہا ہے ۔پولیس چیف حکیم خان نے میڈیا کو بتایا  ان کا ایک پولیس  آفیسر گوکہ حکومت کے حکم پر بند دفتر کے باہر ڈیوٹی دے رہا ہےتاہم   انہیں علم نہیں کہ دفتر کو کیوں بند کیا گیا ہے ۔




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی