شہباز شریف نے آصف زارداری سے معافی مانگ لی: سڑکوں پر گھسیٹنے والی بات پر شرمندگی کا اظہار کیا

کراچی( ویب ڈیسک)  وزیر اعلیٰ پنجاپ اور مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف  نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زارداری سے معذرت کی ہے۔  یاد رہے الیکشن سے پہلے  انتخابی ریلیوں اور جلسے سے خطار کرتے ہوئے میاں برادران خاص طور پر شہباز شریف  اپنی جذباتی تقریوں میں زارداری کو مخاطب کرکے کہتے تھے کہ زاردار کا لوٹا ہوا ایک ایک روپے ملکی خزانے میں واپس نہیں لایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے۔ اقتدار میں آکر زارداری کو سڑکوں پر نہیں گھسیٹا تو میرا نام شہباز نہیں ہے۔۔۔۔ وغیرہ ۔۔۔ شہباز شریف کی یہ تمام تقریریں سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائیٹس پر موجود ہیں۔۔۔ گزشتہ روز اپنے کراچی کے دورے میں  شہباز شریف نے گورنر سند عشرت العباد اور بعد ازاں قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ اسی دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زارداری  خلاف جو زبان استعمال کی تھی اس پر وہ زارداری سے معذرت خواہ ہیں۔ اور بے ادبی کی معافی مانگی ہے۔ 





0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی