تجارتی راہداری کے ساتھ تین اضلاع دیر بالا ، دیر زیریں اور چترال کوبھی ملایا جائے: عنایت اللہ خان

چترال( ویب ڈیسک)  صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے تین اضلاع چترال، دیر بالااور دیر زیرین کی سیاسی قیادت  سے کہا ہے  وہ  ان اضلاع پاکستان چین اقتصادی راہداری کے راستے سے ملانے کے لئے آواز بلند بلند کریں۔  نئے منتخب ہونے والے ضلعی ، تحصیل اور گاؤں کی کونسلوں ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ن نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع اور چین کے قریبی  خطے ہونے کی وجہ سے ہنگامی حالات میں استعمال کے لئے ایک اور راستہ کی ضرورت ہے ۔ وسطی ایشیاکے گیٹ وے پر واقع ہونے کی بناء پر تینوں اضلاع پاکستان اور سنٹرل ایشنین ریجن  کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہ یہ بہترین موقع ہے کہ  تمام علاقائی رہنما اپنی سیاسی اختلافات دور کرکے  اس مقصد کے لئے کام کریں، اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تینوں اضلاع کو پاک چائنا راہداری سے منسلک کرنے کے لئے دبائون بڑھائیں، ایسا ہونے کی صور میں یہ پسماندہ علاقہ ترقی یافتہ علاقوں کے برابر آ کھڑ ا ہوگا۔   انہوں نے مزید کہاکہ  جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے یہ خیال پہلے ہی وزیر اعظم کی طرف سے طلب کئے جانے والے کل جماعتی اجلاس میں پیش کئے ہیں۔ 

عنایت اللہ خان  میں ہائیڈرو پاور جنریشن، معدنیات اور سیاحت، کے زبردست  مواقع موجود ہیں، مقامی حکومت  کے بننے سے ان کو فروع ملے گی۔  انہوں نے  نو منتخب ارکان سے کہا کہ وہ سیاسی محاذ آرائی سے گریز کریں  اور ترقی کے عمل کو چلنے دیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی