عالمی یوم ماحولیات پر کوکا۔کولا کی جانب سے ایوبیہ نیشنل پارک اور نتھیا گلی کے لئے خصوصی دورے کا اہتمام

شرکا ءمیں سوشل میڈیا پر سرگرم افراد، میڈیا نمائندے، ماہرین ماحولیات ، فطری خوبصورتی کے مداح اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے



کوکا۔کولا پاکستان نے ایوبیہ نیشنل پارک، نتھیا گلی میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر قدرتی ماحول کا جائزہ لینے کے لئے نیچر ٹرپ کا اہتمام کیا گیا۔ کاروباری سماجی ذمہ داری سے متعلق اس سرگرمی کا مقصد کوکا۔کولا کی منفرد شکل کی کنٹور (Contour) بوتل کا 100 واں سال مکمل ہونے کا جشن ہے جو رواں سال منایا جارہا ہے۔ اس دورے میں 100 افراد نے شرکت کی جس کی میزبانی کوکا۔کولا کی جانب سے کی گئی۔ شرکاءمیں سوشل میڈیا پر سرگرم افراد ، میڈیا نمائندوں، ماہرین ماحولیات، فطری خوبصورتی کے مداحوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

100 افراد پر مشتمل اس گروپ کو نتھیا گلی لے جایا گیا جہاں ان کو براہ راست واٹر شیڈ مینجمنٹ منصوبے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ یہ منصوبہ کوکا۔کولا کی جانب سے ایوبیہ نیشنل پارک میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے گزشتہ چھ سال سے جاری ہے۔ یہ بہترین عمل ایک جامع منصوبہ ہے جو غیرمعمولی طور پر ٹھوس نتائج فراہم کرچکا ہے۔ اس منصوبے کے تحت گزشتہ 5 سالوں کے دوران 388 ملین لیٹر پانی کا ری چارج، مقامی سطح کے مختلف اقسام کے 60ہزار سے زائد درختوں کی شجرکاری، پھلوں کے سینکڑوں درختوں میں بہتری و ترقی، مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی، 100 سے زائد اسکولوں میں بارش کے پانی سے کاشتکاری کے لئے نظام کی تنصیب، ایک ملین لیٹرز سے زائد بارش کا پانی جمع کرکے اسکی حفاظت کرنا اور کاشتکاری کے لئے اسے دوبارہ قابل استعمال بنانا اور منصوبے والے مقام پر 26جگہوں سے پانی کے قدرتی بہاو ¿ کی بحالی شامل ہے۔ 



نتھیاگلی آمد پر گروپ کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم کی جانب سے واٹر شیڈ مینجمنٹ کے منصوبے پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی شرکاءکو پروجیکٹ کے مختلف مقامات کا دورہ کرایا گیا۔ ان میں ایسا ہی ایک دورہ ڈونگا گلی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف سینٹر کا کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام شرکاءنے ڈونگا گلی سے ایوبیہ تک پائپ لائن کے راستے پر نیچر واک کی۔ 

کوکا۔کولا پاکستان کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے ڈائریکٹر فہد قادر نے کہا کہ
ایوبیہ نیشنل پارک میں ہمارا منصوبہ اس بات کا ایک عملی ثبوت ہے کہ جب ماحولیاتی تحفظ کا معاملہ آتا ہے تو کوکا۔کولا اس پر بھرپور انداز سے کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ سب سے پہلے اس منصوبے سے مقامی آبادیوں کو براہ راست فائدہ پہنچا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانی کے قدرتی بہاو ¿ اور زیر زمین موجود پانی کی سطح کی بحالی سے مزید بڑے علاقے میں طویل المدت اور پائیدار ترقی ہوگی۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی