دائو د پبلک اسکول کا سہولتوں سے محروم بچوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد

کراچی( پی آر) اپنی مخیرانہ کاوشوں اور معاشرے کے تمام طبقات میں تعلیم کے فروغ کے لئے داو ¿د پبلک اسکول نے اپنے معاون اسٹاف کے بچوں کے لئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا۔ 

رمضان کی روح کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی اس سرگرمی نے شریک بچوں کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ سمر کیمپ میں چار سے چودہ سال تک کی عمر کے بچے شریک ہوئے جہاں ان کو مختلف سرگرمیاں سکھائی گئیں جن میں شجرکاری، آرٹ ورک، کہانی سنانے، کمپیوٹر لٹریسی کلاسز سمیت مختلف ان ڈور اور آو ¿ٹ ڈور سرگرمیاں شامل ہیں۔ سمر کیمپ کی سرگرمیوں کا یومیہ دورانیہ تین گھنٹے تھا جس کے دوران 20 منٹ کا لنچ بریک بھی دیا جاتا تھا اور اس وقفے میں فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی اشیاءکا انتظام بھی اسکول کی جانب سے کیا گیا تھا۔ 

سمر کیمپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے داو د فاونڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور داو د پبلک اسکول کی ٹرسٹی سبرینا داو د نے کہا
” داﺅد پبلک اسکول نے 1983 میں اپنے قیام سے ہی لڑکیوں کو A اور O لیول کی عمدہ تعلیم فراہم کرتے ہوئے کراچی کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں اپنا مقام بنا لیا ہے ۔ یہ عظیم سنگ میل مخلص اساتذہ اور انتظامی اسٹاف کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ اس سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد اپنے معاون اسٹاف سے اظہار تشکر اور ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم کے ذریعے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں ۔ '

خالدہ بی بی کئی سالوں سے اسکول میں کام کررہی ہیں۔وہ انتظامیہ کے اس اقدام پر بہت مسرور ہیں اور اب وہ دیگر اسٹاف ممبران کی طرح خود کو اسکول کا ایک اہم حصہ سمجھتی ہیں۔ سمر کیمپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” میں انتظامیہ کی مشکور ہوں جس نے میرے 13 سالہ بیٹے کو انتہائی تعمیری ماحول میں نئی چیزیں سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ کلاس سے واپس آنے کے بعد اس نے سیکھائی گئی معلومات گھر میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ پڑوس میں بھی شیئر کیں۔ یہ سیکھنے کا وہ تجربہ ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ '

سمر کیمپ میں سرگرمیوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا کہ تفریح کے ساتھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشو نما بھی ہو ۔ آرٹ کی سرگرمیوں کا مقصد یہ تھا کہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لایا جائے جبکہ کہانی سنانے سے ان کی سننے کی صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ کمپیوٹر اور باغبانی کے سیشنز کی بدولت بچوں کے اندر ٹیکنالوجی اور قدرتی ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کا موقع ملا ۔ علاوہ ازیں گروپ میں موجود سینئر بچوں کو ایم ایس آفس کا استعمال بھی سکھایا جارہا ہے۔ 

یہ سمر کیمپ مختلف دلچسپ اور چیلنجنگ ان ڈور اور آو ¿ٹ ڈور گیمز پر مشتمل تھا جن میں ٹیبل ٹینس، فوس بال، کیرم، ریلے ریس، بیڈ منٹن اور فٹ بال وغیرہ شامل تھے۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی