کراچی (اردووائس آف پاکستان 12جون 2015) وزیر اعظم نواز شریف نے آج ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا، یہ ریفائنری بائیکو پٹرولیم گروپ نے بلوچستان کے شہر حب میں قائم کی ہے۔یہ ملک کی سب سےبڑی آئل ریفائنری ہے۔ ریفائنری میں آئل ریفائن کرنے کی گنجائش 1 لکھ 20 ہزار بیرل یومیہ ہے، ریفائنری کے قیام سے توقع کی جارہی ہے کہ ملک میں پٹرلیم مصنوعات کی درآمد میں کمی آجائےگی ۔ پاکستان میں تیل کی فراہمی میں بائیکو کا موجودہ حصہ11 فیصد ہے ریفائنری کے قیام سے یہ بڑھ 39 فیصد ہوجائے گا۔
یہ ملک کی سب سے بڑی ریفائنری ہے جس کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت 1 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ ہے۔ یواو پی (یونیورسل آئل پروڈکٹس) جو کہ ایک ریفائننگ لائسنس اورٹیکنالوجی فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، کے مطابق دو مرحلوں میں ریفائنری کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت کو 1 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھایا جاسکتاہے۔ نئی ریفائنری کے قیام سے ملک کی موجودہ خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت جو کہ 12.25 ملین ٹن ہے سے بڑھ 18 ملین ٹن سالانہ ہوجائے گی، اور امید کی جارہی ہے کہ یہ ملک کے لئے 1.6 ملین ٹن فیول آئل ، 2.4 ملین تن ڈیزل ، 1.1 ملین ٹن گیسولین اور 0.8 ملین ٹن ایل پی جی پیدا کریگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں