ایران اور مغرب کے مابین حتمی معاہدے کا امکان، پابندیاں اٹھنے سے توانائی کی عالمی منڈی میں انقلاب


ایران پر پابندی ختم ہونے سے پاکستان کا توانائی بحران ختم ہو سکتا ہے۔  ایران میں دنیاکا 9 فیصدتیل، 18 فیصد گیس ، آسٹریلیا کے برابر معدنیات ہیں، نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

کراچی (نیوز ڈیسک)  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الا ئنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پرسوں تیس جون کو ایران اور مغربی ممالک کے مابین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا معاہدے طے پانے کا قوی امکان ہے جس سے خطہ کی صورتحال اورتوانائی کی عالمی منڈی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان اور ایران کے مابین پائپ لائن منصوبے پر ابتدائی معاہدے کے بیس برس بعد عمل درآمدکی امیدپیدا ہو گئی ہے جس سے پاکستان کی بحران زدہ معیشت کو سنبھالا ملے گا ۔اس منصوبہ سے پاکستان اور ایران کے گہرے اقتصادی مفادات وابستہ ہیں مگر امریکہ پاکستان کو ترکمانستان سے گیس لینے کے ناقابل عمل منصوبہ پرمجبور کرتا رہا جس سے صرف وقت ضائع ہوا۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھنے کے بعدپائپ لائن کو بھارت اور چین تک توسیع دی جا سکے گی جس سے پاکستان کو راہداری کی مد میںخطےر آمدنی ہو گی جبکہ ہم ایران سے سستا پٹرول، ایل پی جی اورایل این جی بھی ردآمدکر سکیں گے ۔ایران اور مغربی ممالک کے مابین حتمی معاہدے میںمعمولی تاخیر ممکن ہے مگرماہرین کی اکثریت نے مذاکرات کی ناکامی کو خارج از امکان قرار دیا ہے اسلئے تیل کی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ایران سے مذاکرات شروع کر دئیے ہیںلہذا پاکستان بھی تاخیر نہ کرے۔آٹھ کروڑ کی آبادی والے ملک ایران کے پاس دنیاکا نو فیصدتیل اور اٹھارہ فیصد گیس کے ذخائر ، آسٹریلیا کے برابر معدنیات اور ترکی کے برابر کنزیومر پوٹینشل ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ایران نے تین سال میں تیل کی پیداوار 5.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا جو ایرانی قیادت کے اعتماد کا ثبوت ہے۔پاکستان کاتوانائی بحران کم کرنے کیلئے ایرانی گیس سے سستا اور بہتر آپشن موجود نہیں۔ گزشتہ دور حکومت کے آخری دنوں میں ایران سے کئے گئے معاہدے کے وقت تیل کی قیمت ایک سو ڈالر فی بیرل سے زیادہ تھی جو اب نصف ہے اور اےران پر سے پابند ےا ں ہٹنے کی صورت میں مزید گر سکتی ہے اسلئے قدرتی گیس کی قیمت دوبارہ طے کی جا ئے۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی