دہشت گردی میں موبائل فونز کے بجائے VoIP کا استعمال

کراچی: سندھ کے محکمہ داخلہ کو جمع کرائی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفورا گوٹھ میں بس قتل عام میں ملوث ملزمان موبائل فونز کے استعمال کے خطرات سے واقف تھے، چنانچہ انہوں نے وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کا استعمال کیا۔
.
رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس بناء پر حکومت کو اس طرح کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے، مستقبل کے دوران جن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
.
ملزمان نے اپنے دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے کسی موبائل فون سمز کا استعمال نہیں کیا۔ وہ ٹاک رے کا استعمال کرتے تھے، جو مواصلات کے لیے ایک وی او آئی پی سافٹ ویئر ہے۔
.
حکام چاہتے ہیں کہ حکومت وی او آئی پی ایپس کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت مزید سرمایہ فراہم کرے۔ حکام کے لیے سرمائے کی کمی اور ناقص ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔ 


ڈان نیوز



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی