وارنر برادرز اور ٹرنر کا پاکستان سمیت جنوبی ایشیاءکے مختلف ممالک کے لئے شراکت داری کا اعلان



کراچی:  وارنر برادرز کنزیومر پروڈکٹس (ڈبلیو بی سی پی) اور ٹرنر براڈ کاسٹنگ سسٹم ایشیا ءپیسفک، انک نے ایک اہم معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ٹرنر کے کارٹون نیٹ ورک انٹرپرائزز (سی این ای، لائسنسنگ اور مرچنڈائزنگ ڈیویژن ) کو پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش میں ڈبلیو بی سی پی کی کنزیومر پروڈکٹ لائسنسنگ کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ان کے لائسنسنگ ایجنٹ اسٹریٹجک الائنسز (Strategic Alliances)ہیں جن کا صدر دفتر کراچی میں قائم ہے 

ان مارکیٹوں میں ڈبلیو بی سی پی کے بہترین پورٹ فولیو کی سی این ای کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی جو فلموں، ٹیلی ویڑن سیریز، اینی میٹڈ پروگرام سمیت بہت سی چیزوں پر مشتمل ہے۔ اس میں مشہور برانڈز جیسے ڈی سی کامکس سپر ہیروز بیٹ مین، سپرمین اور دا فلیش کے ساتھ لونی ٹیونز، ٹام اینڈ جیری، اسکوبی ڈو، ہیری پوٹر اور ہوبٹ ٹریلوجی سمیت بہت کچھ شامل ہیں۔ اس خطے میں ڈبلیو بی سی پی کی لائسنسنگ کے وسیع شعبوں میں ملبوسات، سامان، پبلشنگ، اسٹیشنری، کھلونے، نئی منفرد چیزوں کے علاوہ برانڈڈ کھانے، ذاتی استعمال کی اشیاء اور لائسنس یافتہ اشتہاری ترغیبات شامل ہیں 

اس ضمن میں وارنر برادرز کنزیومر پروڈکٹس برائے چین، جنوب مشرقی ایشیاء اور بھارت کے منیجنگ ڈائریکٹر بیانکا لی نے بتایا، "ٹرنر ہمیشہ سے ہمارا قریبی شراکت دار رہا ہے اور ہم اس خطے میں ان کی براڈکاسٹنگ اور مارکیٹنگ میں معاونت کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات میں اس توسیع سے ہمارے کنزیومر پروڈکٹس لائسنسنگ کے کاروبار کی نمائندگی بھی شامل ہوجائے گی جو ایک اہم اشتراک ہے اور یہ باہمی طور پر مفید ہوگی۔ 

سی این ای کا جنوب ایشیاء میں متاثر کن لائسنسنگ پورٹ فولیو ہے اور ڈبلیو بی سی پی پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا بھر کے 76 شراکت داروں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے پر پرجوش ہے جس میں روایتی ریٹیل، جدید تجارت اور ای کامرس بھرپور انداز سے شامل ہے۔ مئی 2015 میں سی این ای نے فرنچائز انڈیا سے لائسنسر آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اس اعلان کے بارے میں ٹرنر ایشیاءپیسفک کے پریذیڈنٹ رکی ائے نے بتایا کہ اس تعلق کے ذریعے ٹائم وارنر کے اندر شراکت داری کی روح کو عملی شکل ملتی ہے اور ہمارے مشترکہ ادارے کی مضبوطی نمایاں ہوتی ہے۔ ہم جنوبی ایشیاءمیں پہلے سے ہی بعض انتہائی پسندیدہ صف اول کے برانڈز کو آپریٹ کرتے ہیں، اس خطے میں ہماری مستقبل کی سرمایہ کاری کے لئے یہ شراکت داری پہلے کی مسلمہ کامیابی کی طرح فائدہ مند ہوگی۔ ہم ڈبلیو بی سی پی کی اپنے پورٹ فولیو میں شمولیت پر انتہائی خوش ہیں اور اس کی ترقی کے مواقع کے لئے انتہائی پرامید ہیں۔ 

وارنر برادرز کنزیومر پروڈکٹس کا تعارف
وارنر برادرز کنزیومر پروڈکٹس وارنر براس انٹرٹینمنٹ کی ایک کمپنی ہے جو دنیا میں صف اول کے لائسنسنگ اور ریٹیل مرچنڈائزنگ اداروں میں شامل ہے۔ 

ٹرنر براڈ کاسٹنگ سسٹم ایشیاء پیسفک کا تعارف
ٹرنر براڈ کاسٹنگ سسٹم ایشیاءپیسفک انک ، پورے ایشیاءپیسفک خطے میں ایوارڈ یافتہ برانڈز تیار کرکے انہیں تقسیم کرتی ہے۔ ٹرنر جنوبی ایشیاء کے 38 ممالک میں 13 زبانوں میں 55 چینلز چلاتی ہے جن میں سی این این انٹرنیشنل، سی این این ج، سی این این، ایچ ایل این، کارٹون نیٹ ورک، ایڈلٹ سوئم، بوم رینج، پوگو، ٹونامی، ورلڈ ہیری ٹیج چینل، وارنر ٹی وی، او! کے، ٹی سی ایم ٹرنر کلاسک مویز، ٹرو ٹی وی، ڈبلیو بی، مونڈو ٹی وی، ٹابی چینل اور ایچ بی او چینل شامل ہیں۔ 

کارٹون نیٹ ورک انٹرپرائزز کا تعارف
کارٹون نیٹ ورک انٹرپرائزز (سی این ای) ٹرنر براڈ کاسٹنگ سسٹم ایشیاء پیسفک کا لائسنسنگ اور مرچنڈائزنگ کا شعبہ ہے جو عالمی معیار کے لائسنس یافتہ پروگرامز کی اپنی فرنچائزز کی تعمیر کا ذمہ دار ہے جن میں بین 10، ایڈونچر ٹائم، ریگولر شو، امیزنگ ورلڈ ہف گم بال، مکسلز اور دیگر میں کارٹون نیٹ ورک اور ایڈلٹ سوئم اوریجنلز شامل ہیں۔ سی این ای کارٹون نیٹ ورک کے کروڑوں ناظرین کو کنزیوراور ہوم انٹرٹینمنٹ مصنوعات، اشتہاری لائسنسنگ، انٹرایکٹو گیمز، پبلشنگ، لائیو ایونٹس اور متعین مقام پر تفریح، جیسے تھائی لینڈ میں کارٹون نیٹ ورک ایموزون واٹر، کے ذریعے ملاتا ہے۔ 

مئی 2015 میں فرنچائز انڈیا کی جانب سے اسے لائسنسر آف دا ایئر ایوارڈ حاصل ہوا۔ سی این ای پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں لائسنسنگ اور مرچنڈائزنگ کے کاروبار کا انتظام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سی این ای کے عالمی پورٹ فولیو میں یہ خطے میں مقبول فرنچائزز کی بھی نمائندگی کرتی ہے جیسے رول نمبر 21، ایم اے ڈی (میوزک، آرٹ اور ڈانس) اور مسٹر بین ہیں۔ اس کی روایتی ری ٹیل، جدید تجارت اور ای کامرس میں بھرپور موجودگی کے ساتھ اس کا 36 شعبوں میں 5 ہزار سے زائد مصنوعات اور 76 شراکت داروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک ہے۔ اپنے بنیادی کنزیومر پروڈکٹس کے کاروبار کے ساتھ سی این ای نے اس خطے میں دنیا کے بعض سب سے بڑے برانڈز بشمول کیڈبری، ہینز، یونی لیور، کیلوگز، یونائیٹڈ بسکٹس، ڈابر، بریطانیہ، آئی ٹی سی، ایچ یو ایل، نووارٹس کے ساتھ اشتہاری لائسنسنگ مہمات کے لئے خدمات پیش کی ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی