کاروباری سماجی ذمہ داری کامنفرد انداز: عالمی یوم خواندگی پر کوکا۔کولا موبائل بینک ٹی سی ایف کے لئے کتابیں جمع کرتے ہوئے



کراچی پریس کلب سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے لوگوں کی بڑی تعداد نے کتابیں عطیہ کیں 

عطیہ شدہ کتابیں سٹیزن فاﺅنڈیشن کے اسکولوں میں طالب علموں کو فراہم کی جائیں گی

کراچی: کوکا۔کولا نے کتابیں جمع کرنے کے انوکھے انداز سے عالمی یوم خواندگی منایا، شہریوں کی جانب سے عطیہ کی جانے والی کتابیں سٹیزن فاو ¿نڈیشن کو عطیہ کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے کوکا۔کولا کے ٹرک کو موبائل بک بینک میں تبدیل کردیا گیا جو پورا دن شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتا رہا ،جہاں شہریوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی کہ وہ اسکول کی نصابی اور دیگر کتابیں عطیہ کریں اور بدلے میں کوکا۔کولا کی اعزازی ٹھنڈی بوتل سے لطف اندوز ہوں

یہ سرگرمی کراچی پریس کلب، سٹیزن فاو ¿نڈیشن اور زیبسٹ (SZABIST) یونیورسٹی کے ساتھ سرانجام دی گئی۔ اس عظیم مقصد میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے میڈیا کے صف اول کے مختلف سرگرم افراد نے سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر اس سرگرمی کے بھرپور فروغ کے لئے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ 

کوک بُک بینک سرگرمی کا آغاز رواں سال کراچی لٹریچر فیسٹول 2015 میں ہوا جس میں شرکاءکو یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ لٹریچر فیسٹول میں قائم ب ±ک بینک میں اپنی پرانی کتابیں عطیہ کریں۔ اس سرگرمی کے ذریعے 2 ہزار سے زائد کتابیں جمع ہوئیں۔ جو کتابیں سٹیزن فاو ¿نڈیشن کے لئے کارآمد نہ تھیں ان کو مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا جس سے 50 ہزار روپے جمع ہوئے اور یہ رقم سٹیزن فاو ¿نڈیشن کو عطیہ کردی گئی۔ 

کوکا۔کولا کی سٹیزن فاو ¿نڈیشن کے ساتھ وابستگی کا آغاز 2010 سے ہوا جب کمپنی نے مظفرگڑھ میں سیلاب سے تباہ زدہ علاقے میں ایک بالکل نئے پرائمری اسکول کے قیام کے لئے اسپانسرشپ فراہم کی۔ سٹیزن فاو ¿نڈیشن اسکول کا کوکا۔کولا کیمپس دراصل ایک مشترکہ شراکت داری ہے جس کا مقصد بچوں کو بلامعاوضہ معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ اس کیمپس میں 180 طالب علموں کی گنجائش ہے۔ کوکا۔کولا نے ابتدائی تین سالوں کے لئے انتظامی اخراجات کی مد میں بھی تعاون کیا۔ کمپنی پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی فراہمی کے لئے کیئر فاو ¿نڈیشن کے ذریعے اور ایک اسکول گود لینے کے پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں کو گود لینے کے ذریعے تعاون فراہم کررہی ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی