ایل جی نے کچن کی مختلف جدید ترین مصنوعات متعارف کرادیں

ان مصنوعات کے استعمال سے زندگی آسان، سادہ، باسہولت اور صحت مند رہے گی




کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کچن آئٹم کے سلسلے میں اب تک کی جدید ترین اور مزید صارفین دوست اشیاءایک نئے انداز سے متعارف کرادی ہیں۔ اس میں نمایاں طور پر ایل جی اسٹوڈیو (LG Studio)شامل ہے جس کو روانی کے ساتھ چلانے کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ کچن میں زیادہ سے زیادہ سہولت اور بہترین کارکردگی فراہم کرکے صارفین کے کھانوں کے معیار میں اضافہ کیا جائے۔ ایل جی اسٹوڈیو اون، ریفریجریٹرز، ڈش واشرز، چولہے شامل ہیں جو موجودہ صارفین کی اسمارٹ طرز زندگی کے لئے بہترین کارکردگی اور ڈیزائن کا مکمل امتزاج ہیں۔ 

ایل جی اسٹوڈیو اون(LG STUDIO Oven) میں ایزی کلین ٹیکنالوجی (Easy Clean Technology) شامل ہے۔ جس میں جدید ہائیڈرالک اینیمل شامل ہے تاکہ کھانوں کے نشانات کو بہترین انداز سے صاف کیا جاسکے۔ یہ ٹیکنالوجی فوڈ سیفٹی کے خطرات کا خاتمہ کرتی ہے۔ آپ ایزی کلین کا آپشن استعمال کرکے 15 منٹ انتظار کریں، پانی سے اندرونی سطح پر اسپرے کرے ہیں اور پھر اسے صاف کرلیں۔ 

ایل جی اسمارٹ تھن کیو (LG Smart ThinQ) اپنے استعمال کنندگان کو اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے کھانوں کی ترکیبیں ڈاو ¿ن لوڈ، اپ ڈیٹ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ ایل جی اسٹوڈیو این ایف سی سے لیس ہے جو دی گئی ترکیب کےمطابق خودکار طور پر طریقہ، درجہ حرارت متعین کردیتا ہے۔ ایل جی اسٹوڈیو اونز خرابی کی خود نشاندہی بھی کردیتے ہیں جس کے باعث اس کی درستی کے لئے وقت اور اضافی اخراجات کی بچت ہوجاتی ہے۔ 

ایل جی کے ریفریجریٹرز (LG STUDIO Refrigerators)میں جدید انورٹر لینئر کمپریسر کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ مزید جامع اور روانی کے ساتھ ایل جی اسٹوڈیو ریفریجریٹر کے ساتھ ہم آہنگ ہوجائے۔ انورٹر لینئر کمپریسر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایل جی اسٹوڈیو ریفریجریٹر توانائی کی بچت، تازگی، کم شور کی سطح، گنجائش اور پائیداری کا حامل ہے۔ انورٹر لینئر کمپریسر ٹھنڈی قوت کو چلاتی ہے اور اندرونی رگڑ کم کرتی ہے جس کے باعث اس کی کارکردگی غیرمعمولی طور پر بہترین ہوجاتی ہے۔ 

ایل جی اسٹوڈیو ڈش واشر (LG STUDIO dish washer )میں ٹرو اسٹیم ٹیکنالوجی (True Steam Technology) کے ذریعے برتنوں کو نشانوں سے پاک اور توانائی کی بچت کرتی ہے۔ توانائی بچت کے لئے یہ اس کی مہارت اے پلس پلس پلس ہے جو ایل جی کے منفرد انورٹر ڈائریکٹ ڈرائیو (Inverter Direct Drive) سے مزین ہے۔ ٹرو اسٹیم ٹیکنالوجی تیز درجہ حرارت کے حامل بخارات کھانے کے ذرات پر خارج کرتی ہے جس سے وہ ذرے اور نشان نرم ہوکر خود ہی بہہ جاتے ہیں اور ڈشیں مکمل طور پر صاف ہوجاتی ہیں۔ درجہ حرارت اور پریشر ڈش واشر میں نصب اسٹیم جنریٹر سے چلتے ہیں جو ہلکے سے چھونے پر حرکت میں آجاتے ہیں اور اتنا طاقتور ہیں کہ سخت ترین داغوں کا بھی اس طرح صفایا ہوجاتا ہے کہ بعد میں اس کو ہاتھ سے دھونے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ 

ایل جی اسٹوڈیو میں گیس سے چلنے والے چولھے گیس کک ٹاپ (Gas Cooktop) میں ٹچ سلائیڈ کنٹرول (Touch Slide Control) کی خاصیت بھی ہے جس کے ذریعے تمام افعال بشمول حرارت کی سطح کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال میں لایا جاسکتا ہے جبکہ کنٹرول پینل کے ذریعے یہ باآسانی صفائی بھی کرتا ہے۔ یہ گیس کک ٹاپ دوہرے فرنٹ کنٹرول کی خصوصیت سے مزین ہے جس کے ذریعے یہ اپنی پسندیدہ ڈشوں کی تیاری کے لئے مزید جگہ فراہم کرتا ہے جبکہ شعلے بڑھنے کے حوالے سے سیفٹی ڈیوائس بھی ہے جس کے باعث یہ گھریلو صارفین کو گیس لیکیج کے حوالے سے مطمئن بنادیتا ہے۔ 

ایل جی کے اسپیڈ اون (Speed Oven) میں کوئلے سے پکانے سے متعلق چارکول لائٹنگ ہیٹر (Charcoal Lighting Heater) فوری طور پر بھرپور حرارت کا اخراج کرتا ہے تاکہ پکنے کے دورانئے میں کمی آئے اور جلدی پک جائے۔ روایتی اون کے مقابلے میں ایل جی کا اسپیڈ اون ڈیڑھ کلو گوشت 74 فیصد زیادہ جلدی بھون دیتا ہے جبکہ اس کی بیرونی سطح کراری اور اندر ذائقہ دار رسیلا مصالحہ ہوتا ہے۔ اسپیڈ اون کا انٹرفیس انٹرایکٹو ہے اور اس میں آٹو مینو فنکشن شامل ہے جس کے ذریعے یہ وسیع اقسام کی اپنی پسندیدہ ڈشوں کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے مکمل طور پر اسٹین لیس ڈیزائن کی وجہ سے یہ کسی بھی کچن میں نمایاں طور پر خوبصورتی کے ساتھ نظر آتا ہے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس ہوم اپلائنس اور ایئر سلوشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ اور سی ای او جو سیونگ جن نے بتایا کہ کچن سے متعلق ہمارا پیکج ان لوگوں کے لئے بہترین ہے جو کھانے کی مہارتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اندرونی خوبصورتی پر خوش ہوتے ہیں اور کچن میں اپنا وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ایل جی اسٹوڈیو کا باسہولت پورٹ فولیو ان کے لئے ان کے لئے انتہائی اہم ہے جن کا وقت اپنے کچن میں گزرتا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کچن کے بارے میں تاخیر سے سوچا جانا نہیں چاہیے۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی