لینوو نے پاکستانی صارفین کے لئے قابل استطاعت سمارٹ فون وائب پی 1 ایم پیش کردیا

کراچی:  دنیا کی سب سے بڑی پی سی کمپنی لینوو (Lenovo)نے اپنا جدید ترین اسمارٹ فون وائب پی 1 ایم (VIBE P1m ) کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں متعارف کر وا دیا ہے۔ 



یہ اسمارٹ فون جدت اور ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس کے آغاز سے ہی صارفین اسے سراہنے پر مجبور ہیں۔ یہ کم قیمت کا حامل ہونے کے علاوہ مارکیٹ میں اپنے ہم عصر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں طویل دورانیہ تک چلنے والی بیٹری رکھتا ہے۔ 

اس نئے اسمارٹ فون سے متعلق خصوصیات لینوو کی موجودہ اور اس کے حریفوں کی الیکٹرانکس مصنوعات کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ 

بھرپور بیٹری کی خصوصیات سے مزین جدید افعال: 
پانچ انچ والے اس اسمارٹ فون میں 4000ایم اے ایچ کی سب سے زیادہ گنجائش کی حامل بیٹری ہے۔ 

فزیکل پاور سیور سوئچ آپشن کے ذریعے کم بیٹری کو کلاک، فون، ایس ایم ایس، کمیونکیشنز ایپ اور وائی فائی فراہم کرتے ہوئے فوری بڑھایا جاسکتا ہے۔ 
وائب پی 1 ایم میں تیز ری چارج کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ جلدی میں بھی تیزی سے چارج کرسکتا ہے۔ 
او ٹی جی ( OTG charging) چارجنگ کے ذریعے یو ایس بی سے منسلکہ ڈیوائسز کو بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ 

خفیہ شیلڈ، نمایاں طور پر کارآمد جدید ترین نانو ٹیکنالوجی 
اس میں مائع سے مزاحم نانو کوٹنگ شامل ہے جو حادثاتی طور پر مائع چھینٹوں اور بہاو ¿ سے اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس میں نظر نہ آنے والی رواں کوٹنگ ہے اور استعمال کے دوران اسے چھونے کا غیرمعمولی احساس نہیں ہوتا۔ 

اینڈرائڈ 5.1، لالی پاپ
اس میں بہت سے نئے فیچرز شامل ہیں، منظر کشی سمیت دیگر بہت سی نئی خصوصیات ہیں، یہ تیز رفتار، موثر کارکردگی اور کم خرچ بیٹری کے حامل ہیں۔ 

اضافی خصوصیات:
اس فون میں بڑی بیٹری کے ساتھ او ٹی جی کیبل (OTG cable) بشمول ان بکس ہے جس میں ضرورت کے مطابق دیگر ڈیوائسز کو چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس کا بیک کیمرا 8میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ذریعے اپنی بھی شاندار اور حیران کن تصاویر لی جاسکتی ہیں اور یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا اسمارٹ فون بنیادی طور پر فوٹوگرافی کا حامل رہے۔ 

اس کی دیگر تفصیلات کچھ یوں ہیں۔ اس میں 5.0 ایچ ڈی اسکرین ہے جس کے ذریعے موویز دیکھی جاسکتی ہیں اور گیمز بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ اس میں 1 گیگا ہرٹز 64 بٹ کواڈ کور پروسیسر ہے جو ملٹی میڈیا اور ملٹی ٹاسکنگ کے لئے بہترین ہے۔ اس میں 2 جی بی ریم ہے اور لینووا کے وہ صارفین جو اسٹوریج کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں انہیں یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس میں 16 جی بی کی انٹرنل میموری ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 32 جی بی کا مزید 
اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے اس کی اسٹوریج میں وسعت آجائے گی جس کے ذریعے آپ اپنی تصاویر، ویڈیوز اور میوزک کو ہر جگہ اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں۔ 

وائب پی 1 ایم میں 4جی ایل ٹی ای کے ساتھ دو سموں کی گنجائش بھی ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ ایک ہی ڈیوائس میں دو سمیں استعمال کرسکتے ہیں یا الگ سے ڈیٹا پلان بنا کر پیسوں کی بچت کرسکتے ہیں۔ لینووا کے اسمارٹ فون کے پورٹ فولیو میں یہ سب سے نیا اسمارٹ فون ہے، وائب پی 1 مکمل طور پر لینووا کی موجودہ ایپلی کیشنز بشمول شیئر اٹ (SHAREit) ، سنک اٹ (SYNCit) اور کلون اٹ (CLONEit) چلانے سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ آپ اپنی ڈیوائس کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں۔ 

جو لوگ اس کو لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لئے لینوو پی 1 ایم سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ 

ایک مختصر جھلک 
میڈیا ٹیک ، 1.0گیگا ہرٹز، 64بٹ کواڈ کور پروسیسر
5انچ ایچ ڈی ، آئی پی ایس ڈسپلے
4000ایم اے ایچ بیٹری، کوئک چارچ اور پاور سیونگ فنکشنز اور OTG چارجنگ سپورٹ کے ساتھ۔
P2iکی سپلیش پروف نانو کوٹنگ ۔ 8ایم پی آٹو فوکس ایل ای ڈی فلیش کے حامل ریئر کیمرہ ، 5ایم پی فکس فوکس سلفی کیمرہ۔
2جی بی ریم اور 16جی بھی انٹرنل سٹوریج جو 32جی بی تک مائیکرو ایس ڈی سپورٹ کرتا ہے۔ ایل ٹی ای (4G) 150ایم بی پی ایس اور50ایم بی پی ایس ڈیٹا سپیڈ، ڈیول مائیکرو سمز، وائپ یوسر انٹرفیس کے ساتھ انڈرائڈ 5.1 لالی پاپ 

لینوو دل سے یہ سمجھتا ہے کہ جو چیز زیادہ سادہ ہو وہ بہتر رہتی ہے اور وہ صارفین جو پیسے خرچ کریں، وہ اس بات کے حقدار ہیں کہ ان کی ڈیوائس سالوں چلے۔ اس جدید ڈیوائس کی قیمت لوگوں کی جیبوں پر بھاری نہیں پڑنی چاہیئے اور ان دستیاب خصوصیات کو بار بار استعمال کرنے کے لئے انہیں بار بار ادائیگی نہیں کرنی چاہیئے ۔ جو آج کل بہت سوں کی جانب سے یہی بھرپور فروخت کا طریقہ ہے۔ 

پاکستان میں لینووا کے اسمارٹ فونز کے متعارف ہونے پر لینووا مڈل ایسٹ اور افریقہ کے اسمارٹ بزنس کے سربراہ عارف شفیق کا کہنا ہے ،"پاکستان اسمارٹ فون کے حوالے سے ایک انتہائی مسابقت رکھنے والی اہم مارکیٹ ہے۔ تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کی حالیہ توسیع اور موجودہ نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر میں اضافے کے باعث صارفین کو قدرتی طور پر اسمارٹ فونز کی ضرورت ہے۔ ہمارے پرجوش صارفین بے چینی سے وائب پی 1 ایم کے متعارف ہونے کا 

انتظار کررہے تھے اور ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ اس کا وقت آخرکار آگیا ہے۔ "

پاکستان میں لینوو کی مارکیٹنگ منیجر شیہنیلہ احمد نے کہا ،"وائب پی 1 ایم بنیادی طور پر پورا دن اسمارٹ فون چلانے والی بیٹری استعمال کرنے والے خریداروں کے لئے ہے۔ انہیں اسمارٹ فون کے مکمل فیچرز کے استعمال کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی مصروف زندگی جاری رکھ سکیں اور نہ رکنے والا لینووا وائب پی 1 ایم حقیقی طور پر یہ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ " 

سوشل میڈیا پر لینوو کے حوالے سے تازہ ترین خبروں، تصاویر، ویڈیوز، کسٹمر سپورٹ اور باقاعدگی سے ہونے والے مقابلوں اور انعامات سے متعلق ہمارے فیس بک پیج (https://www.facebook.com/pk) کے ذریعے باخبر رہیں۔ 

لینوو کا تعارف
پرسنل ٹیکنالوجی کمپنی لینووا 39ارب ڈالر کی مالک ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پی سی کمپنی ہے اور 160سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہ غیرمعمولی پی سی اور موبائل انٹرنیٹ ڈیوائسز کی تیاری کیلئے پرعزم ہے۔ لینووا کا بزنس جدید مصنوعات کی تیاری ، انتہائی موثر عالمی سپلائی چین اور اسکی اسٹریٹجک عمل درآمد کے ذریعے قائم ہے۔ لینووا گروپ کو سابق آئی بی ایم پرسنل کمپیوٹنگ ڈویژن نے قائم کیا۔ کمپنی اعلیٰ معیار کی محفوظ اور آسانی سے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے علاوہ انکی پائیدار انداز سے مارکیٹنگ کرتی ہے ۔ ان کی مصنوعات میں کمرشل پی سی اور کنزیومر پی سی کے علاوہ سرورز ، ورک اسٹیشنز، ٹیبلٹس اور اسمارٹ فونز سمیت موبائل انٹرنیٹ ڈیوائس سے منسلک سامان شامل ہے۔ دنیا کی صف اول کی 500 کمپنیوں میں شامل لینووا کے جاپانی شہر یاماٹو،چینی شہر بیجنگ، شنگھائی، شین زین ، برازیلین شہر ساﺅ پولو اور نارتھ کیرولینا کے شہر رالیگ میں بڑے تحقیقی مراکز ہیں۔ 

مزید تفصیلات www.lenovo.com پر دستیاب ہیں ۔ 




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی