کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی پرحملہ، 6 ایف سی اہکار شہید ہوگئے

کوئٹہ (اردو وائس آف پاکستان مانیٹرنگ 19 جنوری 2016) پیر کے روز مرگاٹ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے اور 2 زخمی ہو گئے۔ بم سڑک کنارے فکس کیا گیا تھا، جو ریموٹ کنٹرول تھا۔ جون ہی سیکیوریٹی فورسز کی گاڑی پٹرولنگ کرتے ہوئے قریب پہنچی ریموٹ سے دھماکہ کیا گیا۔


دھماکے میں ایف سی کے جوان محمد قسیم، فرید، محمد سلیم، اویس محمد اور مبشر ندیم موقع پر شہید ہوگئے جبکہ عقیل اور گلاب شدید زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والی جسد خاکی اور زخمیوں کو فوراً سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی دم توڑ گیا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیر لیا۔ شہیدوں کی نماز جنازہ میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری، صوبائی وزیر جنگیز خان مری، سرفراز بگٹی ، آئی جی پولیس اور دیگرعمائدین شریک ہوئے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی