احمد آباد (اردو وائس پاکستان مانیٹرنگ 27 جنوری 2016) شادی کی تقریب میں دلھن کا داخلہ شادی میں شریک مہمانوں کے لئے اُس وقت بڑی دلچسی کا باعث بنا جب دلھن روایتی انداز کو چھوڑ اپنے انوکھے انداز میں شادی ہال میں داخل ہوئی جی ہاں لڑکی کا انداز بہت نرالا تھا۔ لڑکی اپنی بڑی سی موٹر سائیکل میں بڑے پراطمینان انداز میں ایک باس کی طرح داخل ہوئی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
عام طور پر دلھن پھولوں سے سجی ہوئی ڈولی میں شادی ہال میں آتی ہے، لیکن احمد آباد کی عائشہ اپادہیاعروسی لباس میں سجی دھجی شادی ہال میں داخل ہوئی تو سب حیران رہ گئے کیونکہ بات ہی حیرانی کی تھی۔ عائشہ ڈولی میں نہیں بلکہ اپنی بڑی بھاری بھرکم موٹرسائیکل میں آئی تھی۔ ان کے اس انداز کی وجہ سے اسے سوشل میڈیا میں بلٹ رانی کا لقب دیا گیا ہے۔
عائشہ کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہے اور13 سال سے وہ بائیک چلارہی ہے۔ عائشہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری بلٹ بہت زیادہ پسند ہے۔ میں نے اپنے والدیں کو کہہ دیا تھا کہ میں ڈولی میں نہیں بلکہ اپنی بلٹ میں اسٹیج پر آئونگی۔ عائشہ کا شوہر بائیک چلانا نہیں جانتا وہ انہیں بائیک پر لے جانا چاہتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں