نیچے دی گئی ویڈیو ضرور دیکھیں!
نئی دہلی (اردو وائس نیوز ڈیسک 29 جنوری 2016) بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کیا ہے کہ پاکستان کی اینٹلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) سے مل چکی ہے اور اس سلسلے میں آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی سے معاہدہ کیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ سے بھارت میں حملے کی تیاری کررہی ہے۔
بھارت میڈیا نے الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی مشہور زمانہ انٹلی جنس ادارہ جو کئی سالوں سے لشکر طیبہ، جیش محمد، ایس آئی ایم آئی، بھارتی مجاہدین اور جماعت الدعوہ کے ناموں سے بھارت کے اندر دہشت گرد بھیجتا رہاہے اب شام اور عراقی دہشت گردوں کے ذریعے بھارت پر حملہ کروانے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 30 ہزار بھارتی آئی ایس آئی ایس سے رابطے میں ہیں اور یہ لوگ اسلامی اسٹیٹ کے لئے کام کرنے کےلئے تیار ہیں اوراپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے والے ہیں۔۔۔۔ آئی ایس بھارتی نوجوانوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور بھارتی حکومت کی اہم ترین ڈیٹا ہیک کرکے ان نوجوانوں کو فراہم کرے گا۔ آئی ایس کے کارکن سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس کے زریعے گمراہ بھارتی نوجوانوں سے رابطہ کررہا ہے۔
حکومتی ڈیٹا فراہم کرنے والے کو 60 ہزار ڈالرز دینے کی پیشکش بھی کررہا ہے۔
خبر بحوالہ زی نیوز
ایک تبصرہ شائع کریں