نئی دہلی (اردو وائس پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک 14 جنوری 2016) بھارتی ذرائع ابلاع کے مطابق بھارت کو مطلوب انڈر گراونڈ کے بے تاج باد شاہ دائود ابراہیم بھی نواز شریف کی پوتی کی شادی میں شریک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کی کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے ابراہیم کو مدعو کیا تھا اور جب شادی میں پہنچے تو نوازشریف نے انہیں خوش آمدید کہا۔ میڈیا نے کہا کہ داؤد ابراہیم نریندر مودی کے دورے کے اگلے دن ہی شادی میں آئے۔
میڈیا کا کہنا کہ ابرہیم نواز شریف کے سجے سجائے گھر آئے اور ان کی نواسی مہرالنساء کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئےا ور انہیں دعاوں کے ساتھ ساتھ تخائف سے بھی نوازا۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مودی کے دورے کے اگلے دن یعنی 26 دسمبر کو دائود ابراہیم شادی میں شرکت کے لئے رائےونڈ آئے ۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت کے ممبئی شہر سے تعلق رکھنے والے صف اول کی کاروباری شخصیت بھی دائود ابراہیم کے ہمراہ شادی میں شرکت کی۔
اے آئی سی سی کے میڈیا انچارچ رندیپ سرجی والا اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ کہ پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے یکے بعد دیگرے مودی جی اور دہشت گرد کو شادی کی تقریب میں خوش آمدید کیا۔
News suggest Pak PM welcomed Modiji & terrorist DawoodIbrahim 1 after another Shocking!True?
https://t.co/VQVB1zNkYv pic.twitter.com/t5uRLB1Yvm
— Randeep S Surjewala (@rssurjewala) January 13, 2016
ایک تبصرہ شائع کریں