کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے دبئی میں رواں سال نئی اور دلچسپ مصنوعات متعارف کرادیں۔ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس 2016 نمائش میں کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (سی ٹی اے) نے ایل جی کی جدید مصنوعات نے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 21 ایوارڈز حاصل کئے۔ ایل جی نے نمائش کے دوران 10 انتہائی مسابقتی کٹیگریوں میں یہ ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔
کامیابی کے گھوڑے پر سوار ایل جی نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ خطے میں اپنے عزم کی بحالی کے لئے سالانہ جدت انگیز فیسٹول (Innofest2016) کے انعقاد کا اعلان کیا۔
ایل جی کا دبئی میں یہ پہلا سالانہ فیسٹول ہے جبکہ خطے میں یہ تیسرے سال منعقد ہوا ۔ جس میں ایل جی کنزیومر الیکٹرانکس اور اپلائنس انڈسٹریز کی پوزیشن کے لئے اہم پلیٹ فارم پر نمائندگی کی گئی ۔ اس کے علاوہ ایل جی کی برانڈ شناخت 'جدت' (Innovation) کے تحت مقامی مارکیٹ کی ضرورت پوری کی جائے گی۔ یہ فیسٹول فروری کی 2اور 3تاریخ کو منعقد ہواجس میں 250 سے زائد علاقائی شراکت دار، ڈسٹری بیوٹرز اور اہم کسٹمرز نے ایل جی کی صارفین سے متعلق الیکٹرانک کی جدید مصنوعات کی نمائش کی۔
ایل جی کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کیون چا نے اس فیسٹول کے بارے میں بتایا ،"ایل جی ڈیزائن اور ریسرچ بھرپور شامل کرتی ہے جس کے نتیجے میں اسے ٹیکنالوجی کے جدید دور میں پورا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ "
انہوں نے کہا ،"کامیاب کاروبار نہ صرف موجودہ ضروریات پوری کرتے ہیں بلکہ مستقبل کے متوقع رجحانات اور آئیڈیئے، پروڈکٹ یا سروس بھی تیار کرتے ہیں جس سے مستقبل کی ضروریات فوری اور موثر طور پر پوری کرنے کا اختیار مل جاتا ہے جبکہ اس ٹیکنالوجیز اور رجحانات میں آگے رہنے کے لئے جدت انتہائی ضروری ہے۔ "
انقلابی اولیڈ ٹی وی سے لیکر ٹوئن واش (TWIN Wash™) واشنگ مشین تک ہر پروڈکٹ تک ایل جی ایسی مصنوعات تیار کرتا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں مزید آسانی پیدا ہو۔
ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کے نئے سلسلے نے ٹیلی ویژن کی کٹیگری کو بالکل نئی سطح تک پہنچا دیا ہے۔ ایل جی کی انقلابی اولیڈ ڈسپلے ٹیکنالوجی مکمل سیاہ اور غیرمعمولی رنگوں سے مزین یہاں تک کے چوڑے زاویوں کے ساتھ ایچ ڈی آر کی اعلیٰ کارکردگی اور بہترین تصویری معیار فراہم کرتی ہے۔ ایل جی کے اولیڈ ٹی وی بہترین کالے رنگ کے لئے تعاون کرتا ہے جس سے کانٹراسٹ کی شرح 200 گنا گہری ہوجاتی ہے ، ایل سی ڈی کا پینل اس طرح زندگی میں رنگ بھرتا ہے جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ہے۔
اسی طرح ایل جی نے سائیڈ کک (SideKick™)کے پنکھے والے واشر کے ساتھ ٹوئن واش (TWIN Wash™) کے ذریعے کپڑوں کی دھلائی کو ایک نئی سطح تک پہنچا دیا ہے۔ یہ واشنگ مشین کی صنعت میں اپنی نوعیت کی پہلی ایجاد ہے جو ایک وقت میں دو دھلائیاں کرسکتی ہیں۔
صرف یہی نہیں، ایل جی کے ایوارڈ یافتہ لانڈری ایجاد ایل جی اسٹائلر (LG Styler) کپڑوں کے تیز انتظام کا سسٹم ہے جو احتیاط سے رکھے جانے والے ملبوسات جیسے سوٹ، کوٹ، سویٹر وغیرہ کو آسانی اور وقت کی بچت کے ساتھ برقرار رکھتا ہے اور ان کپڑوں میں تازگی بھر دیتا ہے۔ یہ آپ کے ڈرائی کلینر کے دوروں کی تعداد ہر ممکن حد تک کم کرتا ہے جس سے صارفین کا وقت اور پیسوں کی بچت ہوتی ہے جبکہ یہ کپڑے دیکھنے اور محسوس کرنے میں بھی بہترین لگتے ہیں۔
ایل جی الیکٹرانکس کا بھرپور منصوبہ ہے کہ پورے مشرق وسطیٰ اور افریقہ خطے میں اپنی مصنوعات کے سلسلے میں وسیع اضافہ لایا جائے ، اس ضمن میں فیسٹول کے دوران مزید منصوبوں کے بارے میں بھی اعلانات کئے گئے ۔
جدت کو سب سے آگے رکھتے ہوئے ایل جی الیکٹرانکس نے ہمیشہ مارکیٹ کی بہترین حکمت عملی پر کام کیا ہے۔ جس سے کمپنی کو سہولت، ڈیزائن اور اسٹائل کی استعداد کے ساتھ جدت انگیز ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے کے طور پر پوزیشن مستحکم ہوتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں