پاک افغان بارڈر کے قریب جھڑپ میں شہید ہونے والوں کی فائل فوٹوز
راولپنڈی (اردووائس پاکستان نیوز) وزہرستان ایجنسی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے کیپٹن عمیرعباسی سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔ جھڑب میں 19 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ کئی دہشت گرد اس حملے میں زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے داتا خیل تحصیل کے مسار ایریا میں دہشت گردوں کے پناہ گاہوں پر بمباری کی۔ بمباری میں 15 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اور ٹھکانے تباہ کردئے گئے۔ درین اثنا سیکیوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور پاک افغان بارڈر کے قریب شوال کے منگروٹی میں بھاگنے والے دہشت گرد گروہ کو گھیر لیا۔ اسی دوران جھڑپ میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ ان میں سے ایک کیپٹن عمیر عباسی تھے۔
شہید کیپٹن عمیر عباسی کی شوال رونگی کی تصویر
ایک تبصرہ شائع کریں