فرقہ وارانہ مواد فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے کو 13 سال قید کی سزا، بھاری جرمانہ

لاہور( ویب ڈیسک) فیس بک پر فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرکے مذہبی منافرت پھیلانے والے ایک شخص کو 13 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرائریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے 27 جنوری 2016 کو رجوعہ سادات کے علاقے میں چھاپہ مار کر رضوان ولد محمد نواز قریشی کو گرفتار کیا تھا۔ رضوان انٹرنیٹ پر فرقہ وارانہ تصاویر اور مواد اپ لوڈ کرتا تھا جس کی سی ٹی ڈی کی طرف سے مسلسل تین ماہ نگرانی کی جاتی رہی الزام ثابت ہونے پر اسے گرفتار کیا گیا۔


ملزم رضوان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا جس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں زیر سماعت تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ پرویز اشرف جرم ثابت ہونے پرفیصلہ سناتے ہوئے پر ملزم کو 13 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ فیصلے کے بعد ملزم کو ضلعی جیل جھنک میں ڈال دیا گیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی