360 زاویئے کی انتہائی اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری انتہائی آسان
کراچی: ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے 360 کیم (LG 360 CAM) ڈیوائس متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی کو امید ہے کہ موبائل ڈیوائسز کے استعمال کے ذریعے 360 ڈگری کی تصویر اور ویڈیو کی تیاری کی اہم خصوصیت کے باعث لوگ اس میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ کم قیمت اور آسانی سے چلائے جانے والی ڈیوائسز جیسے ایل جی کی نئی کیم 360 اور G5اسمارٹ فون کے ذریعے 360 بصری مواد کی تیاری ایک بٹن دبانے جتنی آسان ہے۔
اگرچہ اس میں پینوراما موڈ، 360 زاویئے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لی جاسکتی ہے لیکن اس میں سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہ زمین اور آسمان کی بھی ایک منظر کے ساتھ تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔ اپنے جامع، آسانی سے لے جانے اور ہائی ریزولوشن تصاویر کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم اپنی نوعیت کی پہلی امیجنگ ڈیوائس ہے جو 360 ڈگری مواد کے بڑھتے رجحان سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ حقیقت میں یہ اسمارٹ فون بنانے والوں کی جانب سے پہلا کیمرا ہے جو گوگل کی اوپن اسفیئریکل کیمرا (او ایس سی) اے پی آئی کی سپورٹ کے ساتھ گوگل اسٹریٹ ویو (Google Street View) کے لئے بہترین انداز سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
گوگل اسٹریٹ ویو ایپ کو آئی او ایس یا اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر انسٹال کرنے کے ساتھ ایل جی 360 کیم آسانی کے ساتھ 360 ڈگری زاویئے کا مواد کی آسانی سے محفوظ بناسکتا ہے بلکہ اس کو کسی مناسب فارمیٹ پر منتقل کرنے کی دقت کے بجائے اپنے فون سے براہ راست بھیجا جاسکتا ہے۔ ایل جی 360 کیم میں تین اہم مائیکروفونز ہیں جبکہ یہ 5.1 چینل ماحول کی ساو ¿نڈ ریکارڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ 1200 ایم اے ایچ کی اندرونی بیٹری کی گنجائش کا حامل ہے جس کی بدولت 70 منٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ اپنے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ اس ڈیوائس کو 2 ٹیرا بائٹ تک وسعت دی جاسکتی ہے۔
گوگل اسٹریٹ ویو کے پروڈکٹ منیجر چارلس آرم اسٹرانگ نے بتایا، "ایل جی 360 کیم کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ 50 کروڑ سے زائد صارفین ہیں اور وہ سب 360 ڈگری مواد کی تیاری اور اسکو پھیلانا چاہتے ہیں۔ 16 میگا پکسل کی تصاویر کی تیاری کی استعداد کے ساتھ ایل جی کا 360 کیم ان تمام لوگوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انتہائی دلچسپی کا باعث ہے جو 360 ڈگری مواد کے مزے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ "
ایل جی کے موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف پروڈکٹ پلاننگ کم ہونگ جو کم نے بتایا، "اب تک 360 ڈگری کی حامل تصاویر اور ویڈیوز کی تیاری مہنگی اور بھاری سازو سامان کے ساتھ ممکن تھی جو روز مرہ صارفین کی دسترس سے دور تھی لیکن ایل جی 360 کیم اپنے صارفین کو اس قابل بنا تا ہے کہ وہ اپنا مواد خود تیار کریں اور آزادی کے ساتھ اسے اس طرح شیئر کریں کہ ایل جی پلے گراو ¿نڈ کے اندر نئے موبائل ایکو سسٹم میں ترقی لائے۔ "
اہم خصوصیات: 360ڈگری گول شیپ یا 180 نصف گول تصاویر بنانا، 16 میگا پکسل آوٹ پٹ کے حامل 13میگا پکسل کیمرہ، 40 x 97 x 25mmسائز، 76.7 گرام وزن، x 3 /5.1 چینل ساﺅنڈ ریکارڈنگ اور 1200ایم اے ایچ بیٹری
ایک تبصرہ شائع کریں