مذہبی جذبات کی عزت کرتاہوں، مگر قانون ہاتھ میں لینے کی سزا تو مل ہی جاتی ہے: چیرمین اسلانی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی




شکار پور(اردو وائس آف پاکستان 1 مارچ 2016) سابق گورنر پنجاپ سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ میں ممتازقادری کے جذبات کی قدر کرتاہوں لیکن اس سے کہیں زیادہ پاکستان کے آئین و قوانین کی عزت کرتاہوں۔ ممتاز قادری کو قانون ہاتھ میں لینے کی سزا دی گئی۔ مولانا شیرانی نے یہ بات گزشتہ روز دیے جانے والے انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔ قادری نے مذہبی جذبات میں آکر سلمان تاثیر کو قتل کیا ہے یہ قتل غیر قانونی ہے۔ ممتاز قادری نے قانون ہاتھ میں لیکر بڑی غلطی کی۔ میں ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن اس سے کہیں زیادہ عزت میں ملک کے قوانین و آئین کی کرتا ہوں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی