وزیرستان معدنیات سے مالا مال ہے، امن قائم کرکے ان سے فائدہ اٹھایا جائے: خالد محمود

اسلام آباد (اردو وائس پاکستان ویب ڈیسک) سوسائٹی واچ کے صدر خالد محمودنے کہا ہے کہ فون نے وزیرستان میں صورتحال پر قابو پا لیا ہے جسکے بعد وہاں مدفون ذخائر سے فائدہ اٹھایا جائے تاکہ وہاں کے عوام اور پاکستان کی قسمت بدل سکے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہو جائے گا اور امن کی بحالی سے ملکی امیج بہتر ہو گا۔

وزیرستان سے سینکڑوں تاجر صوبہ خیبر پختونخواہ اور ملک کے دیگر حصوں کی طرف منتقل ہو گئے ہیں جنکی واپسی کی رفتار مکمل امن سے منسلک ہے۔خالد محمود نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیرستان قیمتی پتھروں، اربوں ڈالر کے تانبے، گرینائیٹ اور لوہے کے ذخائر سے مالا مال ہے جبکہ سونا،چاندی اور36000 ملین ٹن گرومیٹ اسکے علاوہ ہے جو فاٹا کے علاوہ ملک بھر کی تقدیر بدلنے کیلئے کافی ہے۔ شمالی وزیرستان میں صرف ایک مقام پر پاکستان کی چالیس سال کی ضروریات کے برابر آئل اورگیس موجود ہے جس سے جلد از جلد فائدہ اٹھایا جانا چائیے ۔

انھوں نے کہا کہ تانبہ، سونا، چاندی اور آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں مقامی کمپنیوں کے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ اس علاوہ کے پسماندہ عوام کو معیار زیدگی بہتر بنایا جا سکے جو دہشت گردی کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی