پہلی بارپاکستانی صارفین کے ہاتھوں میں ہونگے ’میڈ ان پاکستان فون‘

کراچی (اردو وائس پاکستان نیوزڈیسک 15 مارچ 2016) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان لیبل کے حامل موبائل فون صارفین کے ہاتھوں میں ہونگے۔ 

جی ہاں۔ جی فائیو انٹرنیشنل لمیٹڈ، جوکہ چائنا کی کنزیومر الیکٹرونکس کمپنی ہے اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ ہے۔ 2003 میں یہ کمپنی بنائی گئی۔ کمپنی ابھرتی مارکیٹوں کے لئے موبائل فونز، سمارٹ فونز، ٹیبلیٹ وغیرہ تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے لئے تصدیق اور اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں میڈ ان پاکستان لیبل کے حامل موبائل فونز تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل کمپنی موبائل فونز پاکستان میں اسمبل کرتی تھی۔ تاہم اب کمپنی کی فیکٹری پر ہر ماہ 5 لاکھ موبائل تیار کئے جائینگے اور یہ تعداد بعد میں بڑھادی جائے گی۔ جی فائیو کے تمام فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی