کراچی (اردو وائس پاکستان) کراچی کے سابق کامیاب ترین میئر مصطفیٰ کمال اور متحدہ قومی مومنٹ سے نکالے گئے رہنما انیس قائمخانی آج کرچی میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ دونوں رہنما آج 3 بجے کراچی میں اہم پریس کانفرنس کریں گےاور اہم اعلانات متوقع ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان آنا ان کا خواب تھا۔ کمال 2013 میں ملک سے باہر گئے تھے اور تب سے لیکر اب تک وہ بیرون ملک رہ رہے تھے۔ آج کی پریس کانفرنس میں کمال مستقبل اور گزشتہ دو سالوں کی کہانی بتائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں