دنیا کی ایک نہ سنی ، شمالی کوری نے بیلسٹک میزائل داغ دیا، امریکہ پریشان

شمالی کوریا (اردو وائس پاکستان 18 مارچ 2016) امریکہ پریشان روس کی حمات۔ شمالی کوریا نے دنیا کی آواز کو سنی ان سنی کرتے ہوئے ، ایٹم بم سے خطر ناک ترین ہائیڈروجن بم کے تجربات کے بعد بیلیسٹک میزا ئل کا تجربہ کردیا۔ کچھ دن قبل شمالی کورین لیڈر کم جونگ اون نے ہدایت کی تھی کہ ایٹمی وارہیڈ اور میزائل تجربات کئے جائیں۔ اس بیان کے کچھ ہی دنوں بعد کوریا نے سمندر میں بلیسٹک میزائل کا رتجربہ کردیا۔ یہ تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کورین جزیرے پر سخت تنائو چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے ہائیڈروجن بم کے تجربات کے بعد شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کررکھی ہے۔

شمالی کوریا نے میزائل تجربہ دارالحکومت پیاونگ یانگ مغرب میں قریبی علاقے کے ساحل پر کیا ۔ میزائل 800 کلو میٹر تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی