اسلام آباد (ویب ڈیسک) گلوکاری چھوڑ کر اسلام کی جانب راغب ہونے والےجنید جمشید پر حملہ کرنے والے افراد کے سرغنہ کی شناخت ہو گئی حملے کی تمام تر منصوبہ اُن کی اور حملہ آوروں کو سربراہی بھی کرتا رہا، حملے کے دوران شاباش بھی دیتا رہا ہے آواز ویڈیو میں صاف سنائی دے رہی ہے۔
گزشتہ رات اسلام آباد ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے سابق گلوکار جنید جمشید پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان برہمی کا اظہار کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات اور فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سرغنہ کی شناخت کرلی ہے۔ جنید جمشید پر حملہ کرنے والوں کا سرغنہ حاجی اختر منشی تھا جو کراچی کا رہائشی ہے اور کراچی سے راولپنڈی ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کے لئے جارہا تھا۔ حاجی اختر منشی نے ہی جہاز میں جنید جمشید پر حملے کی ساری پلاننگ کی اور ائیرپورٹ سے باہر نکل کر حملہ آوروں کو بھی لیڈ کرتا رہا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں