بے بی فارم یا (بچہ فیکٹری) کا انکشاف : 1400 ڈالر میں بچے برائے فروخت

بھارت ( اردو وائس پاکستان 21 اپریل 2016) بھارت کے ضلع گوائیلور میں ایک ایسے ہسپتال کا انکشاف ہوا ہے جو دراصل ایک بے بی فارم ہے۔ 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا عملہ ایسی خواتین کو تلاش کرتا ہے جو حمل گرانا چاہتی ہیں یا ان خواتین کو جو کسی وجوہات کی بناء پر اپنے پیٹ میں پلنے والے بچوں سے چھٹکارا چاہتی ہیں۔ ہسپتال ایسی خواتین سے بچے حاصل کرتا ہے اور انہیں بے اولاد جوڑوں کو 1400 ڈالر میں فروخت کردیتا ہے۔ یہ بھیانک ’بے بی فارم‘ بھارت کے ضلع گوائیلور میں پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے اب تک 2 فروخت شدہ بچوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا، 3 دیگر بچوں کو اترپردیش اور چٹیسگڑھ میں بے اولادوں کو بیچے گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ہسپتال کے منیجر ارون بھدوریا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ ہسپتال کے ایجنٹس چمبل کے علاقے میں موجود ہیں جو ایسی خواتین کا سوراغ لگاتے ہیں جو غیر ارداری طور پر حاملہ ہونے کی وجہ سے حمل گرانا چاہتی ہوں اور ان سے معاملات طے کرتے ہیں۔ منیجر کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اب تک ہسپتال کے 4 افراد کو انسانوں کی فروخت کے جرم میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ 

خواتین سے بچے پیدا ہونے کے بعد انہیں فارغ کیا جاتا اور بے اولاد جوڑوں کی تلاش کی جاتی۔ ۔۔ 


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی