ریوبسکٹ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 17 اپریل کو سالانہ نیچر کارنیول منعقد کریں گے

کراچی (اردو وائس پاکستان 15 اپریل 2016)  پاکستان کے صف اول کے کریم بسکٹ ریو بنانے والا برانڈ پیک فرینز ، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے سالانہ ٹریولنگ نیچر کارنیول منعقد کر وا رہا ہے۔ اس میلے کا انعقاد 17 اپریل ، 2016 کو پی اے ایف میوزیم کراچی میں صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کیا جائے گا۔

              فائل فوٹو               

اس میلے کا مقصد بچوں اور بڑوں میں ماحول کی اہمیت اور ماحول کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کراچی اور اندورون سندھ کے پچاس سے زائد اسکول اس میلے میں شرکت کریں گے اور 3D ماڈلز ، پریزینٹیشن اور دیگر ذرائع اپنے آرٹ اور سائنس کے کام کو نمایاں کریں گے۔اسکولز کے درمیان مضمون نویسی اور کوئز کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ 

انگلش بسکٹ مینو فیکچرز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ، ذوالفقار علی انصاری نے اس میلے کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا
” جب آپ پیک فرینز ریو کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ بالخصوص بچے تفریح اور ذائقہ سے بھرپور تجربے کو یاد رکھتے ہیں۔ اس کام کو ذمہ داری سے سرانجام دینے کے لئے ہم ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ای بی ایم مسلسل ماحول کے تحفظ کے اقدامات کے فروغ کے لئے کوشاں رہتا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ہمراہ ہم اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے طالب علموں میں ماحول کے بارے میں احساس ذمہ داری اُجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

 ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئر ڈائریکٹر ۔ بائیو ایڈورسٹی، رب نواز نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
’’نیچر کارنیول کی خصوصیات میں نوجوانوں اور طالب علموں کے لئے بہت کشش ہے اور معاشرے کا یہ طبقہ تیزی سے ختم ہوتے ہوئے قدرتی وسائل کے بارے میں آاگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مزید براں یہ انسانوں کا قدرت سے رابطہ استوار کرنے میں اہم ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ” پائدار مستقبل اور ایک متوازن معاشرہ قائم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے کردار کو سمجھے “

اس سال کے مقابلوں کا مرکزی خیال جانور اور جھیلوں کے پودے، تعلیمی اداروں میں شجر کاری، پانی اور ہوائی آلودگی کے صحت پر اثرات ، میٹھے پانی کا تحفظ، توانئی کا تحفظ اور کاربن فٹ پرنٹ میں کمی پر مبنی ہے۔جیتنے والے کو تحائف اور اسناد دی جائیں گی ۔ 

میلے کے دوران پتلی تماشہ ، میجک شو، اسٹیج شو اور موسیقی کا بھی اہتمام ہوگا۔ میلے کے شرکاء لکی ڈرا اور فوڈ کورٹ سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ میلہ فیملیز کے لئے ہے جہاں ان کو اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کے علاوہ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا اور وہ شرکاءاور ان کے بنائے گئے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی بھی کر سکیں گے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی