چترال پولیس نے روسی شہری کو پکڑ لیا، شادی کی خوہش یا کچھ اور مقاصد

چترال (اردو وائس پاکستان 1 اپریل 2016) ماسکو، روس سے تعلق رکھنے والے اپیگنز شادی کی خواہش لئے چترال میں داخل ہوئے تو پولیس نے دھر لیا۔ بظاہر خود کو چترال میں شادی کرنے کا خواہش مند ظاہر کرنے والے روسی شہری کے پس پردہ اصل مقاصد کیا ہیں یہ تو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ روسی شہری خلیہ بدل کر چترال کے مقامی لوگوں کا روپ دھار کر29 مارچ کو چترال میں داخل ہوگیا تھا۔ چترال میں شادی کا خواہشمند مذکورہ شخص اردو زبان میں اشہار بنواکر مختلف جگہوں پر لگا رکھا تھا۔ 

روسی شہری کا اصل نام Apegans Viaheslax ہے لیکن اس نے اپنا نام تورود علی ظاہر کیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے اور جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد اس شخص کے بارے میں مزید تحقیقات کئے جائیں گے۔ پولیس نے تمام سفری دستاویزات تحویل میں لی ہے اور اپیگنز کو ہوٹل تک محدود کیا گیا ہے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی