ایم کیو ایم پر پابندی لگادیں، یا پھر ’را‘ سے روابط پر کھلی چٹ دے دیں: مصطفیٰ کمال

میر پور خاص (اُرْدُوْ  وا ئس پاکستان 15 اپریل 2016)  پاک سر زمین پارٹی  کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگربھارتی حفیہ ادرے   ’را‘ سے تعلقات کے بارے میں متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف  5 فیصد بھی ثبوت موجود ہیں  تو اس پر پابندی لگنی چاہئے۔  میر پور خاص میں ایک پریس کانفرنس کے دوارن کمال نے کہا  ایم کیو ایم پر لگنے والے حالیہ الزامات کے تحت  اس پر پابندی لگنی چاہئے  اور ’را‘ سے روابط رکھنے والے رہنماووں کو گرفتار کرلینا چاہئے۔

کمال نے متحدہ کے رہنما ندیم نصرت  پر الزام لگا یا کہ وہ اپنی ٹیم سے کئی لوگوں کو مروا چکاہے ۔ اور متحدہ ایک بار پر وہ ٹیم بنارہی ہے۔ پی ایس پی یعنی ان کی جماعت  نوجوانوں کو ’را‘ کے ایجنٹ بننے سے روکنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی