معروف صحافی’اقرارالحسن‘ گرفتار کرلیا گیا۔ قصورسندھ اسمبلی کی سیکیورٹی انتظامات کا پول کھولنا تھا


کراچی (اردووائس پاکستان۔ ویب ڈیسک) اے آر وائی کے پروگرام سرعام پروگرام میں بڑے بڑوں کو پول کھولنے کے بعد اینکرپرسن اقرارالحسن نے سندھ اسمبلی کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کا بھی پول کھول کر رکھ دیا، جس کے ردعمل میں انہیں سراہنے کے بجائےگرفتارکرلیا گیا۔ اقرارالحسن اسٹنگ آپریشن کے ذریعے ارکان اسمبلی یہ یہ دکھانے کی کوشش کی تھی کہ وہ کس قدر غیر محفوظ ہیں اور کوئی بھی شخص اسلحہ اور بارود لیکر اسمبلی میں داخل ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن اپنے ساتھی کے ہمراہ پسٹل اور آتیشن لیکر داخل ہوئے۔ پہلے ساتھی کو بھیجا جس کے پاس پسٹل برآمد ہونے پر اسمبلی میں کھلبلی مچی۔ پسٹل آغاسراج درانی سپیکر سندھ اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا۔ بعد میں اقرارالحسن سامنے آکر اسٹنگ آپریشن کی ساری تفصیلات بتائی اور سیکیوریٹی کی ناقص انتظامات سامنے لائے۔

سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال بجائے اہم نکتے کو بے نقاپ کرنے پر اقرارالحسن کی کاوش کوسراہنے کے اقرارالحسن اوران کے ساتھی کو گرفتار کروالیا۔ وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے ڈی آئی جی ساؤتھ مجیب شیخ کی سربراہی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جوکہ تحقیقات کرے گی کہ آیا سندھ اسمبلی کے عملے میں سے کوئی شخص اس کاروائی میں شریک ہے یا نہیں اور جو بھی اس معاملے میں شریک ہوگا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

سندھ اسمبلی کے ایک کمرے میں اقرارالحسن اور اس کے ساتھی کو محصورکرکے رکھا گیا ہے۔ اس کمرے میں آئی جی ساوٗتھ اور ایس ایس پی ساوٗتھ بھی موجود رہے۔ بعد ازاں آئی جی ساوٗتھ اور ایس ایس پی ساوٗتھ کو بلواکر گرفتار کروایا گیا۔ اقرار کو گرفتار کرواکر آرام تھانے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ عوام کی کثیر تعداد تھانے کے باہر جمع ہوگئی اور پولیس اور ارکان سمبلی کے خلاف اور اقرارالحسن کے حق میں نغرے بازی کرتے رہے۔

انہیں بیسمنٹ کے راستے سے ایک گاڑی کے ذریعے آرام باغ تھانے منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سندھ اسمبلی کی انتظامیہ مقدمہ درج کرائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہورہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پرڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی میں پستول آسکتی ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ خواجہ اظہار نے اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب خود حکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔




Iqrar carries out a sting operation to expose... by myvoicetv
Iqrar ul Hasan taken to AramBagh police station by myvoicetv

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی