عمران خان کا چوہدری سرور کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا



لاہور (اردو وائس پاکستان مانیٹرنگ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور ان دنوں پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے ناراض نظر آتے ہیں۔ 
لا ہور میں ہو نے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں تمام پارٹی رہنماوں کے مشترکہ مشورے سے چوری سر ور کو لند ن جا نے سے روک دیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے چوہدری سرور کو یکم مئی کے جلسے میں شرکت کے حوالے سے اہم ہدایت جاری کردی ہیں ۔ 

پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنےلگیں، چوہدری سرور قیادت سے ناراض ہو نے پر پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ چوہدری سرور کا پاکستان کی بڑی سیا سی جما عت میں شمولیت کا امکان ہے ۔ عمران خان پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیاد ت میں سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں نہ صرف پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ تمام اجلاسوں کی صدارت بھی اب خود ہی کیا کریں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ضمن میں اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے ضمنی انتخابات سمیت تنظیمی امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی