ایک صدی سے زائد عمر پانے والی جاپانی خاتون میسائو چل بسی



ٹوکیو (اُردو وائس پاکستان ویب ڈیسک 8 اپریل 2016)  طویل ترین عمر پانے والا انسان چل بسا۔ جی ہاں، جاپان کی میسائو اکاوا  117 ویں سالگرہ منانے کے چند ہفتوں بعد فوت ہوگئی۔ میسائو دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون تھی۔ گزشتہ دنوں دل کی شریانیں بند ہونے سے سائنس لینا بند کردیا۔ میسائو ’ٹوموہیرو‘ نرسنگ ہوم میں رہتی تھی۔ نرسنگ ہوم کے عملے نے صحت مند زندگی کے ساتھ طویل عمر پانے پر میسائو کو خراج تحسین پیش کیا۔

میسائو سے پہلے ایک امریکی خاتون دنیا کی معمر ترین خاتون تھی جس کی عمر 116 سال تھی، میسائو کے انتقال کے بعد ارکناس کی گرٹروڈ ویور اب دنیا کی معمر ترین خاتون بنی ہے۔ لاس انجلس کی گیرونوٹولوجی ریسرچ گروپ کے مطابق ویور 4 جولائی سن 1898 کو پیدا ہوئی ہے۔  جبکہ جاپان کی مس اکاوا 5 مارچ سن 1898 کو اوساکا میں پیدا ہوئی تھی اور 2013 میں دنیا کی سب طویل العمر خاتون کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ حاصل کی۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی