بیجنگ (ویب ڈیسک 10 مئی 2016) جنوبی چین میں پورے دن کی لگاتار بارشوں سے جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی ہوئی۔ جنوبی چین میں ایک ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے نزدیک لینڈ سلائینڈنگ سے 37 افراد ہلاک جبکہ 7 افراد تا حال لا پتہ ہیں۔ مرکزی حکومت نے ریکسیو ٹیمیوں جائے پر بھیجی ہے۔ مرنے والوں میں سے 31 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 7 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیوٹیمیں اوزار اور سراغ رسان کتوں کی مدد سے تلاش کررہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سےبھاری بھر کم پتھر نیچے آئے ہیں خدشہ ہے کہ لاتپ افراد ان پتھروں تلے دبے ہیں، کھدائی کے ماہر افراد پتھروں کو ہٹھااور ملبے کی کھدائی کرکے لاشیں تلاش کررہے ہیں۔ 3.5 ملین کیوبک فٹ ایریا کے بڑا حصہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے نیچے آگرا، ایک دفتر اور ایک مزدوروں کے رہنے کی جگہ جس کی زد میں آگئے۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
تصویر اے پی
ایک تبصرہ شائع کریں