لینوو نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے 5 پلس متعارف کرادیا



کراچی:  دنیا کی نمبر ایک پی سی فراہم کرنے والی کمپنی لینوو (Lenovo) نے پاکستان میں اپنا نیا اسمارٹ فون کے فائیو پلس (K5 Plus) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، یہ اسمارٹ فون پاکستان بھر کے ریٹیل اسٹورز میں دستیاب ہوگا ۔ میوزک اور انٹر ٹینمنٹ کا شوق رکھنے والے افراد شاندار کارکردگی اور تیز رفتار خصوصیات کے حامل لینوو K5 Plus کو حاصل کئے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔

اس کا پانچ انچ کا چوڑا ایف ایچ ڈی ڈسپلے ہے جو کوالکم اسنیپ ڈریگن کے 616 اوکٹا کور پروسیسر سے چلتا ہے۔ یہ آسانی سے تبدیل ہونے والی 2750 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 16 جی بی بلٹ ان میموری (32 جی بی تک اضافی) کے ذریعے رواں، تیزرفتار کارکردگی اور بوقت ضرورت بلاتعطل ملٹی میڈیا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہیڈ فون سے لیکر مکمل اسپیکر ساو ¿نڈ تک لینوو K5 Plus ڈولبی ایٹموز (Dolby Atmos) انتہائی واضح اور پچھلے اسپیکرز سے بہترین معیار کی ساو ¿نڈ کوالٹی کے ذریعے اپنے صارفین کو مکمل کرسٹل کلیئر اسٹیریو ساو ¿نڈ کے ساتھ فلموں، گیمز اور میوزک سے لطف اندوز کرتا ہے۔

صارفین کی جانب سے عملے کے ہمراہ اہم لمحات کو محفوظ بنانا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس لئے لینوو K5 Plusمیں 13 ایم پی کا آٹو فوکس بیک کیمرا اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا نصب کیا گیا ہے تاکہ بہترین تصاویر لی جاسکیں۔ اس کے ساتھ شیئر اٹ (SHAREit)، اسنیپ اٹ (SNAPit)، گویرا میوزک (Guvera Music) اور دیگر سوشل شیئرنگ اور اسٹریمنگ کے استعمال سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

المونیم جیسا نظر آنے والا یہ اسمارٹ فون 8.2 ملی میٹر پتلا اور 142 گرام وزنی ہے اور شیمپین گولڈ اور پلاٹینیم سلور میں اپنی پسند کے مطابق دستیاب ہے۔

لینوو کے جدید ترین اسمارٹ فونز کے بارے میں لینوو مڈل ایسٹ کے جنرل منیجر برائے اسمارٹ فونز شیری شمس نے بتایا، 'ہمیں لینوو K5 Plus پاکستان میں متعارف کرانے اور بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی پر انتہائی خوش ہیں۔ بہت سے نوجوان پاکستانی موویز اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسمارٹ فونز پر انحصار کرتے ہیں اور ان کو ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے جو کم قیمت ہونے کے ساتھ اسٹائلش ہو اور بہترین انداز سے سنیما جیسے استعمال کی سہولت فراہم کرے۔ '

خصوصیات:
  • فرنٹ سیلفی کیمرا  5 میگا پکسلز، بیک کیمرا  13 میگا پکسلز ایچ ڈی، آٹو فوکس
  • فور جی ایل ٹی ای ، ڈیول سیمز
  • بیٹری 2750 ایم اے ایچ
  • 2 جی بی ریم،  اور 16 جی بی روم، مائیرو ایس ڈی ایکسٹینڈیبل۔۔
  • وزن 142 گرام
  • پروسیسر اوکٹا کور کول کوم سنیپ ڈریگن 616


لینوو K5 Plusکی ریٹیل قیمت 23 ہزار 500 روپے ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی