رنگ روڈ منصوبے سمیت کئی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نوٹس ،آڈٹ کا حکم




لاہور (اُردو وائس آف پاکستان ۔04 مئی2016ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی گیارہورین میٹنگ میں رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا گیا ہے ، کمیٹی نے 2005ء سے 2015 ء تک رنگ روڑ منصوبے کے سپیشل آڈٹ کا حکم دیدیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گیارہورین میٹنگ قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہوئی ، کمیٹی نے لاہور کے رنگ روڈ منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا اور 2005 سے لیکر 2015 مذکورہ منصوبے کی خصوصی آڈٹ کا حکم دیدیا ہے۔

کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین میاں اسلم اقبال نے حکم دیا ہے کہ رنگ روڈ کے ماسٹر پلان ، لینڈ ایکوزیشن ، پلان میں تبدیلیوں سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے ، منصوبے کی لاگت میں اضافے سمیت تمام امور پر بھی رپورٹ پیش کردیجائے ۔ کمیٹی اجلاس میں دھرم پورہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ریلنگ منصوبے میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا ہے جس میں ابتدئی طور پر ٹھیکیدار کو6945میٹر منصوبے کا 11865روپے فی میٹر کے حساب ٹھیکہ دیا گیا ہے، بعدازاں ٹینڈر دیے بغیر قیمت بڑھا کر 13639 کردیا گیا ہے اور لمبائی 11865 سے بڑھا کر 17200 کردی گئی ہے ۔ کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ 60 دن میں انکوائری کرکے وصولی کی جائے۔ کمیٹی میں دیگر معاملات میں بھی بے قاعدگیا ں سامنے آگئی ہیں جس میں ریلوے کراسنگ مرید کے میں انڈر پاس میں ریلوے سے این او سی لئے بغیر ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ ریلوے نے این او سی دینے سے انکار کردیا تھا اور جگہ یعنی کاہنہ نو سے کاہنہ کاچھا سڑک کی تعمیر میں کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا ہے کمیٹی نے اس کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی