قانون وانصاف کمیشن پاکستان (ایل جے سی پی) اور پا کستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے ملک کے غریب ترین اور انتہائی پسماندہ طبقوں کی قانونی دائرے سے علیحدگی میں کمی لانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔زیر نظر تصویر میں پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ (بائیں) اور سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن محمد سرور خان (دائیں) دستاویزات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر سید نعیم اختر عباس، ایم اینڈ ای ایکسپرٹ ، ایل جے سی پی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: قانون وانصاف کمیشن پاکستان (ایل جے سی پی) اور پاکستان پاورٹی ایلی ویشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے ملک کے غریب ترین اور انتہائی پسماندہ طبقوں کی قانونی دائرے سے علیحدگی میں کمی لانے کیلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد یہ ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز میں اس حوالے سے آگہی بڑھانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں انتہائی غریب ترین افراد کے لئے معیاری انصاف کی نشاندہی اور اس کی فراہمی پر منظم انداز سے توجہ دی جائے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں قانونی رسائی کے لئے مناسب پلیٹ فارم کی تیاری پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ پالیسی سطح کے مباحثے سے متعلق آگہی اور شواہد جمع کئے جائیں۔
ایل جے سی پی اپنی بنیادی توجہ رابطوں کے معیاری طریقوں کے استعمال اور رسائی پر دیتی ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو سول سوسائٹی کے اشتراک اور تحقیق کے ساتھ قانونی حقوق سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ 15 سال سے زائد عرصے سے غریبوں کی ترقی کے لئے کوشاں پی پی اے ایف 5 لاکھ سے زائد کمیونٹی اداروں اور 130 شراکتی اداروں کے ساتھ رسائی کے ذریعے ایل جے سی پی کے اہم کام میں تعاون فراہم کرنے کے لئے منفرد مقام پر موجود ہے۔
سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن محمد سرور خان نے اس شراکت داری کی اہمیت کے بارے میں بتایا، " اس طرح کی شراکت داری کے کثیر الجہتی اثرات مرتب ہوں گے جس سے پی پی اے ایف اور ایل جے سی پی متعلقہ تکنیکی وسائل اور کاوشوں سے متعلق مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ قانونی دائرے کی دوری سے متعلق بہتر طور پر شعور اجاگر ہو اور معاشرے میں انتہائی غریب ترین اور پسماندہ ترین طبقات کے لئے انصاف کی اہمیت کی بہترین انداز سے نشاندہی کی جائے۔ جہاں تک قانون اور حقوق کا تعلق ہے، ہماری مشترکہ کاوشیں قانونی آگہی پھیلانے اور غریب کو بااختیار بنانے پر توجہ دیں گی اور پسماندہ طبقے کے افراد اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے آواز بلند کریں گے جس سے قانون و حقوق سے متعلق لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ اصلاحات کے لئے مناسب پالیسی کی تجاویز کو عملی شکل دینے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔"
پی پی اے ایف کے سی ای او قاضی عظمت عیسیٰ نے اس معاہدے کو پاکستانی عوام کے لئے اہم قدم قرار دیا ہے جس کا بڑا مقصد پاکستان کے قانون سے متعلق معلومات اور آگہی ہے۔ انہوں نے کہا ،"قانون و انصاف کمیشن کی جانب سے تیار کردہ اقدام سے پاکستان کے ہر شہری کو اپنے قانونی حقوق سے متعلق بہتر آگہی حاصل ہوگی۔ انتہائی غریب ترین شخص اپنے حقوق و ذمہ داریوں کے لئے اداروں سے بہتر طور پر منسلک ہوگا۔ پی پی اے ایف کو اس اہم اقدام کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ "
ایک تبصرہ شائع کریں