اسلام آباد: ٹیلی کام آپریٹر #یوفون نے یونس اقبال شیخ کو نیا چیف کمرشل آفیسر (سی سی او) مقرر کیا ہے، مارکیٹنگ اور سیلز ڈیپارٹمنٹ کی قیادت کریں گے اور کاروبار کووسعت دینے اور ٹیلی کام مارکیٹ میں یوفون کی برتری برقرار رکھنے کے لئے فرائض سرانجام دیں گے۔
یونس اقبال شیخ اپنے ہمراہ ٹیلی کام انڈسٹری میں پیشہ ورانہ کام کا 20 سالہ تجربہ ساتھ لائے ہیں اور کیریئر میں ان کی کامیابی کا تسلیم شدہ ٹریک ریکارڈ ہے ۔ یونس اقبال شیخ کو سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، کسٹمر سروسز، آپریشنز اور مارکیٹنگ کے اہم میدان میں مہارت کے ساتھ کام کرنے میں انتہائی دلچسپی ہے۔
انہوں نے اس سے قبل وارد ٹیلی کام لمیٹڈ میں بطور سی سی او، یوفون میں ہیڈ آف سیلز اینڈ جنرل منیجر سیلز، موبی لنک میں ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن، ورلڈ کال میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او )اور وائی ٹرائب میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں۔یونس اقبال شیخ اپنے کیریئر کے اوائل میں سیمنز اور انسٹافون کے ساتھ بھی وابستہ رہے۔
یونس اقبال شیخ نے بتایا،
"میں یوفون میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر انتہائی پرجوش ہوں، مضبوط کسٹمر برانڈ کے ساتھ یوفون کے پاس کام کرنے کے لئے ایک بہترین ٹیم ہے ۔ "
یوفون کے سی ای او رینر ریتھ گیبر نے بتایا،
"یونس اقبال شیخ جیسی بلند سطح کے شخص کی یوفون ٹیم میں واپسی خوشی کا باعث ہے۔ ان کے ٹیلی کام کے شعبے اور یوفون کے ساتھ تعلق کے نتیجے میں یوفون کی ٹیم صارفین کی ضروریات پر توجہ مرکوز رکھنے کے لئے اپنی مستقل کاوش میں مستحکم ہوگی۔ "
پی آر
ایک تبصرہ شائع کریں